جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی او کے،کے لوگ ہندوستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں:شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-23
in اہم ترین
A A
پی او کے،کے لوگ ہندوستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں:شرما
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

جموں//
بی جے پی جموںکشمیر یونٹ کے صدر ست شرما نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے ) کے لوگ ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور آج وہ ماحول موجود ہے جب ان کو ملک میں شامل کیا جانا چاہئے ۔
شرما نے کہا کہ آج سنکلپ دیوس پر ہم محسوس کر رہے ہیں ان تمام علاقوں کو ملک میں شامل کیا جانا چاہئے ۔
یونٹ صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
شرما نے کہا’’۳۱برس پہلے اسی دن ہماری پارلیمنٹ نے پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر پر ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی‘۹۰کی دہائی میں کشمیر میں دہشت گردی اپنے عروج پر تھی اور اس دوران ایک غلط بیانیہ قائم کیا گیا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے اور لوگوں کو آزادی ملنی چاہیے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’۲۲فروری۱۹۹۴کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی کہ پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اس وقت کانگریس کی حکومت تھی لیکن بی جے پی نے اس قرارداد کی حمایت کی اور پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ بھارت کا حصہ بننا چاہتے ہیں‘‘۔
شرما نے کہا کہ آج سنکلپ دن پر یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ یہ علاقے ملک میں شامل ہونے چاہئے ۔
بی جے پی لیڈرنے کہا’’یہ ہمارا سنکلپ ہے کہ ہم پاکستان کے قبضے سے اپنے تمام علاقوں کو واپس حاصل کریں، وزیر اعظم مودی جی نے دفعہ۳۷۰؍اور۳۵؍اے کو ختم کرکے اور سرجیکل اسٹرائیک کرکے دکھایا ہے کہ ہم پیچھے نہیں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ حصے ہندوستان کا حصہ ہوں‘‘۔
شرما کا کہنا تھا’’اس وقت، بی جے پی کانگریس کے ساتھ کھڑی تھی، لیکن آج جب وزیر اعظم کے دفتر سے اس طرح کے بیانات دیے جا رہے ہیں تو کانگریس کے چند رہنما ملک کی روح کو نقصان پہنچانے کیلئے کھڑے ہیں‘‘۔
بی جے پی یونٹ صدر نے دعویٰ کیا’’پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیرکے لوگ آج کھلے عام کہتے ہیں کہ وہ ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ آپ پاکستان میں مہنگائی اور عدم تحفظ کو دیکھ سکتے ہیں، کئی جنگوں میں شکست کھانے کے بعد اب پاکستان اپنے دہشت گردوں کو بھیج کر یہاں بھی وہی صورتحال پیدا کر رہا ہے جو پاکستان میں ہے لیکن ہمارے سکیورٹی فورسز مضبوطی سے اپنی پوسٹیں سنبھالے ہوئے ہیں‘‘۔
جموں و کشمیر کے بجٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’ہم نے اپنے ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ اجلاس میں تعمیری اور مثبت انداز میں شرکت کرنی چاہیے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں کی حکومت کو متوازن بجٹ تیار کرنا چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر زیلنسکی امریکا سے معاہدہ کرنے پر آمادہ ہو گئے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

Next Post

نروال: گاڑی کی ٹکر سے کمسن ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

نروال: گاڑی کی ٹکر سے کمسن ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.