سرینگر/۱۶جون
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جمعرات کو سری نگر پہنچے ۔ وہ جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ گفت وشنید کریں گے ۔
وہ جموں میں جمعے کے روز شری مہاراجہ گلاب سنگھ کی۲۰۰ویں سالگرہ کی’راجیہ بھیشیک‘تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔