سرینگر/۱۶جون
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زبن گلی علاقے میں ایک خیمے پر ایک بھاری بھر کم درخت گرجانے سے ماں بیٹے کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے زبن گلی علاقے میں دوران شب تیز ہوا¶ں کے نتیجے میں ایک بھاری بھرکم درخت ایک خیمے پر گرگیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔
متوفی خاتون کی شناخت شریفہ بانو زوجہ نکا کٹاری جبکہ اس کے بیٹے کی شناخت ادریس احمد ولد نکا کٹاری ساکن نائد کٹھہلان کے بطور ہوئی ہے ۔