جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ملک کو اپنے جوانوں پر پورا بھروسہ ہے :راجناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-16
in تازہ تریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

ہندوستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا:وزارت دفاع

سرینگر/۱۶جون
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایک ہزار زخم دے کر لہو لہان کرنا پاکستان کی پالیسی ہے لیکن ہمارے جوان فنسنگ تار بن کر پاکستان کو ہی زخمی کر دیتے ہیں۔
راج ناتھ نے کہا کہ ملک کو اپنے جوانوں پر پورا بھروسہ ہے کیونکہ ہمارے جوان کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔
وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو بارہمولہ کنٹونمنٹ میں سیکورٹی فورسز جوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا”جب میں کہیں دورے پر جاتا ہوں تو میری کوشش رہتی ہے کہ سیکورٹی فورسز جوانوں کے ساتھ ملاقات ضرور کروں اور جب میں آپ سے ملتا ہوں تو میرا حوصلہ بڑھ جاتا ہے “۔
پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پڑوسی ملک طرح طرح کی ناپاک حرکتیں کر رہا ہے اور آئے روز کسی نہ کسی طرح کی وارداتیں انجام دلا رہا ہے ۔
وزےردفاع نے کہا”دہشت گر دانہ وارداتیں پہلے بڑی تعداد میں ہوتی تھیں لیکن اب محدود تعداد میں ہو رہی ہیں جس کا کریڈٹ ہمارے سیکورٹی فورسز جوانوں کو جاتا ہے “۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارے ملک کو ہر وقت پریشان کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا” بھارت کو ایک ہزار زخم دے کر لہولہان کرنا پاکستان کی پالیسی ہے لیکن ہمارے جوان فینسنگ تار بن کر پاکستان کو ہی زخمی کر دیتے ہیں“۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اپنے جوانوں پر پورا بھروسہ ہے جو کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملک کو چوٹ پہنچانے کی کوشش نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج جس بہادری سے ملک کی حفاظت کر رہی ہے اس کی جتنی بھی تعریفیں کی جائیں کم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا ترنگا اونچا رہے یہی ہمارے جوانوں کی زندگیوں کی سب سے بڑی مراد ہوتی ہے ۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک بھی اگر اپنے ملکوں کی حفاظت کےلئے کسی پر بھروسہ کرتے ہیں تو وہ ہمارے جوان ہیں۔انہوں نے کہا”آپ کا درجہ کتنا بڑا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے “۔ان کا کہنا تھا”میں ان والدین کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آپ جیسے دلیر جوانوں کو جنم دیا ہے آپ کے بیچ آکر میرا حوصلہ بڑھتا ہے “۔
بتادیں کہ راجناتھ سنگھ اپنے دو روزہ دورہ جموں و کشمیر کے لئے جمعرات کو سری نگر پہنچے ۔وہ جموں میں جمعے کے روز شری مہاراجہ گلاب سنگھ کی۰۰۲ویں سالگرہ کی‘راجیہ بھیشیک’ تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں کے جنگل میں خیمے پر درخت گر جانے سے ماں بیٹے کی موت، دو دیگر زخمی

Next Post

تیسرا دن/کولگام میں تلاشی آپریشن کے بیچ گولیوں کا تبادلہ، ملی ٹینٹ ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

ہندوستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا:وزارت دفاع

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کےلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-07
آپریشن سندور: عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی
تازہ تریں

آپریشن سندور: عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-07
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

تیسرا دن/کولگام میں تلاشی آپریشن کے بیچ گولیوں کا تبادلہ، ملی ٹینٹ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.