منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بھدرواہ میں کرفیو میں تین گھنٹوں کی ڈھیل، حالات پر امن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-16
in تازہ تریں
A A
بھدرواہ میں کرفیو میں تین گھنٹوں کی ڈھیل، حالات پر امن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۱۶جون

جموںکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری کرفیو میں جمعرات کی صبح تین گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی جس دوران صورتحال پر امن رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکام کی طرف سے کرفیو میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح نو بجے بھدرواہ قصبے میں تمام دکان اور دیگر کاروباری ادارے کھل گئے ۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

بتادیں کہ بھدرواہ قصبے میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما، جس کو بعد میں معطل کیا گیا، کے پیغمبر اسلامکی شان میں مبینہ گستاخی کرنے سے پیدا شدہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر ۹جون کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ قصبے میں جمعرات کی صبح کرفیو میں نرمی کے ساتھ ہی بازاروں میں دکان کھل گئے اور لوگ بھی خریداری و دیگر کاموں کے لئے گھروں سے باہر آتے ہوئے دیکھے گئے ۔

قصبے میں بدھ کی سہہ پہر کو بھی ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کرفیو میں پہلی بار ڈھیل دی گئی تھی۔

ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ وکاس شرما اور ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کرفیو نافذ ہونے کے روز اول سے ہی قصبے میں مسلسل خیمہ زن ہیں اور وہاں حالات پر باریک بینی سے نظر گذر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے کی اپیل کی ہے اور یہ یقین دہانی کی ہے کہ علاقے سے بہت جلد تمام تر پابندیوں کو ہتایا جائے گا۔

ادھر لوگوں نے بھی حکام سے کرفیو کو مکمل طور سے ہٹانے اور انٹرنیٹ سہولیات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سہولیات پر پابندی سے طلبا کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔حکام کی طرف سے قصبے میں احتیاطی طو پر کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق امن دشمن عناصر کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے جنہوں نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں طبقہ کے ذی عزت شہریوں کے ساتھ سول و پولیس کے سینئر آفیسران بات چیت کر رہے ہیں تاکہ قصبے میں امن و قانون کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اُن کے مطابق خرمن امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور کئی ایک کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔

سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں اور لوگ بھی انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی کابینہ نے۵جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو دی منظوری

Next Post

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سری نگر پہنچے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سری نگر پہنچے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سری نگر پہنچے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.