سرینگر///
سری نگر پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث نوجوان کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طفیل احمد بیدار ولد محمد اکبر بیدار ساکن بڈی پورہ کیموہ کولگام نے ۱۰جنوری کو پولیس پوسٹ باغیاث میں تحریری شکایت درج کی کہ وہ علاج ومعالجہ کی خاطر مریض کے ہمراہ شیرین باغ سری نگر آیا ۔
ترجمان نے کہاکہ رات کے وقت دوائیاں خریدنے کی خاطر وہ بازار گیا جس دوران نامعلوم شخص نے اس کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر آٹھ ہزار روپیہ کی رقم لوٹ لی۔
شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت دفعہ ۳۰۸کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
پولیس بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھی سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنالا گیا جس دوران ملزم کی شناخت امتیاز احمد شاہ عرف ۹۹ولد غلام قادر شاہ ساکن عقلمیر خانیار کے بطور ہوئی اور بعدازاں اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم کے خلاف۳۰؍ایف آئی آردرج ہیں جس میں بھتہ خوری اور چوری کے مقدمات قابل ذکر ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج دشمن عناصر کے بارے میں نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔