سرینگر//
میر واعظ مولوی عمر فاروق کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سی آر پی ایف کے اہلکار بھی میر واعظ کے قافلے میں تعینات رہیں گے ۔
اطلاعات کے مطابق دہلی سے واپسی کے بعد میر واعظ کی سیکورٹی میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق میر واعظ جہاں کئی پر بھی اب جاتے ہیں ان کے قافلے میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی بھی شامل رہتی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی سے واپسی کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے میر واعظ کو دوبارہ فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ لیا اور اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت اب انہیں ایس ایس جی کے حصار میں رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میرواعظ منزل نگین کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی جموں وکشمیر پولیس کی بکتر بند گاڑیاں چوبیس گھنٹے تعینات رہتی ہیں۔
میر واعظ کے قریبی ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سال۲۰۱۹میں میر واعظ کی سیکورٹی واپس لی گئی تھی تاہم نئی دہلی دورے کے بعد میر واعظ کو دوبارہ سیکورٹی فراہم کی گئی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی آر پی ایف کے خصوصی دستوں کے ساتھ ساتھ ایس ایس جی کے اہلکار بھی میر واعظ کی سیکورٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔
بتادیں کہ حالیہ نئی دہلی دورے کے دوران میر واعظ نے پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ، جمعیت علماء ہندکے چیف، جامع مسجد نئی دہلی کے شاہی امام ، فتح پورہ مسجد کے خطیب کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔