جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ضلع بڈگام اور شوپیان میں ڈگری کالجوں کی تعمیر کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ۱۳۸ کنال اَراضی منتقل کرنے کو منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-14
in مقامی خبریں
A A
ضلع بڈگام اور شوپیان میں ڈگری کالجوں کی تعمیر کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ۱۳۸ کنال اَراضی منتقل کرنے کو منظوری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ ریونیو کی جانب سے زمین کے مختلف پارسلوں کو عوامی مقاصد کیلئے منتقل کرنے کی تجویز کو منظور دی ۔
اِنتظامی کونسل نے ضلع بڈگام اور شوپیان میں نئے سرکاری ڈگری کالجوں کی تعمیر کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حق میں ۱۳۸ کنال ۱۱مرلہ اَراضی منتقل کرنے کو منظوری دی۔ یہ اَراضی اعلیٰ تعلیم کو مفت منتقل کی جائے گی۔
اِس فیصلے کا مقصد دونوں اَضلاع میں معیاری اعلیٰ تعلیم تک آسان رَسائی فراہم کرتے ہوئے جموںوکشمیر میں اعلیٰ تعلیمی ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنانا ہے ۔نئے کالجوں کو فعال کرنے سے منظور شدہ تعداد کے مطابق تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی کو بھی فروغ ملے گا۔
اِنتظامی کونسل نے مزید ہدایت دی کہ مختلف اَضلاع میں قائم ہونے والے ڈگری کالجوں کے لئے زمین کی ضرورت کو محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ذریعے معیاری بنایا جائے گا۔
مزید برآ ں ، ضلع کپواڑہ کے گائوں پازی پورہ اور چونٹی پورہ میں ۴کنال ( ہر ایک میں دو کنال) کی اراضی کو محکمہ صحت و طبی تعلیم کے حق میں دو آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس مراکز کے قیام کے لئے منتقل کرنے کی منظور ی بھی دی گئی ۔
آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کا قیام اِنڈین میڈیسن سسٹم ( آئی ایس ایم ) کے تحت علاج کو فروغ دے گا اور علاقے کے آیوش پیشہ ور اَفراد کو روزگار کے مختلف مواقع فراہم کرے گا۔
انتظامی کونسل نے ایک اور فیصلے میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں مختلف ترقیاتی کاموں کو انتظامی منظوری دی ۔
انتظامی کونسل نے گاؤں کاتھوری پتنی ٹاپ ، اودھمپور میں اینٹی کورپشن بیورو آفس ڈسٹرکٹ ڈوڈہ کی تعمیر کی منظور دی جس کی تخمینہ لاگت۰۴ء۲۰ کروڑ روپے ہے ۔
یہ پروجیکٹ جوابدہی کو فروغ دے کر جموں و کشمیر میں بدعنوانی سے پاک معاشرے کے قیام، عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور سرکاری دفاتر میں سرکاری ملازمین کے خلاف بدعنوانی سے متعلق حقیقی شکایات درج کرانے کیلئے حکام تک آسان رسائی فراہم کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے انسداد بدعنوانی بیورو کے کام کاج کو مزید تقویت بخشے گا ۔
یہ منصوبہ دو برسوں میں مکمل ہو گا اور نئے دفتر میں انسانی وسائل کی ضروریات کیلئے نئی پوسٹیں تخلیق کر کے روز گار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے ۔
جموں و کشمیر یو ٹی میں نئے دفاتر کی عمارتوں کی تعمیر کو ہموار کرنے کیلئے ایسی تمام تجاویز کا جائزہ لیا جائے اور ان کی منظوری دی جائے ۔انتظامی کونسل نے فائنانس ، ہوم اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے محکموں کے انتظامی سیکریٹریوں پر مشتمل ایک بلڈنگ اسکریننگ کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت دی ہے ۔
مزید براں انتظامی کونسل نے۴۰ء۲۵ کروڑ روپے کی تخمینہ رقم سے سرینگر میں سروس سلیکشن بورڈ کیلئے آفس کمپلیکس کی تعمیر کو بھی منظوری دی ۔ یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا ۔
یہ پروجیکٹ سروس سلیکشن بورڈ کو مناسب سرکاری رہائش فراہم کرے گا اور مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے بھیجے گئے مختلف عہدوں کیلئے امیدواروں کی بروقت بھرتی کیلئے بورڈ کے کام کاج میں سہولت فراہم کرے گا ۔ سرینگر میں جے کے ایس ایس بی کیلئے ایک جدید ، کشادہ اور اچھی طرح سے آراستہ دفتری عمارت کی دستیابی بہتر معیار کی خدمات کی فراہمی کے قابل بنائے گی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرہامہ کولگام میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میں مقامی مسلمان پیش پیش

Next Post

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں اور مسلح در اندازوںمیں فائرنگ کا تبادلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں اور مسلح در اندازوںمیں فائرنگ کا تبادلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.