جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مرہامہ کولگام میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میں مقامی مسلمان پیش پیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-14
in مقامی خبریں
A A
مرہامہ کولگام میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میں مقامی مسلمان پیش پیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے مرہامہ گاوں میں مقامی مسلمانوں نے مذہبی ہم آہنگی، اتحاد، انسانیت نوازی اور کشمیریت کی عمدہ مثال قائم کی ہے جہاں وہ ایک معمر کشمیری پنڈت موہن لال بھٹ کی آخری رسومات انجام دینے میں پیش پیش رہے ۔
آخری رسومات میں بیسیوں مقامی افراد بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی اور نم آنکھوں سے آنجہانی پنڈت کو رخصت کیا۔
یو این آئی اردو نامہ نگار کے مطابق ضلع کولگام کے مرہامہ گاوں میں موہن لال بھٹ کا یہ خاندان ان سینکڑوں کشمیری پنڈت خاندانوں میں سے ایک ہے جو گذشتہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کے دوران بھی کشمیر میں ہی مقیم رہے اور اپنے ہمسایہ مسلم برادری کے دکھ سکھ میں شامل حال رہے ۔
پیر کے روز۹۰سالہ موہن لال بھٹ کا انتقال ہوا، تو اس گاوں کے بیسیوں مسلمان اُن کی آخری رسومات انجام دینے میں پیش پیش رہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا’’ جب معمر کشمیری پنڈت موہن لال بھٹ کے انتقال کر جانے کی خبر گاوں میں پھیل گئی تو درجنوں کی تعداد میں مرد، زن، بچے اور بوڑے ان کے گھر پر پہنچ گئے ‘‘۔
مقامی مسلمانوں نے پیر کو نہ صرف آنجہانی کی آخری رسومات سر انجام دیں بلکہ ان کی ارتھی کو اپنے کاندھوں پر اُٹھانے کے علاوہ چتا کو آگ لگانے کیلئے درکار لکڑی اور دوسری چیزیں مہیاں کیں۔
ایک مقامی مسلمان نے بتایا’’ہم سب نے مل کر آنجہانی کی آخری رسومات انجام دی ہیں۔ جو پنڈت یہاں سے ہجرت کر چکے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ واپس آجائیں۔ ہم ان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا’’میڈیا میں پھیلایا جاتا ہے کہ کشمیر میں آپسی بھائی چارہ ختم ہو رہا ہے ۔ ہم ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے بھائی چارے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ ہم اپنے پنڈت بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی زندگی گزر بسر کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں کورونا سے مزید دس اموات

Next Post

ضلع بڈگام اور شوپیان میں ڈگری کالجوں کی تعمیر کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ۱۳۸ کنال اَراضی منتقل کرنے کو منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
ضلع بڈگام اور شوپیان میں ڈگری کالجوں کی تعمیر کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ۱۳۸ کنال اَراضی منتقل کرنے کو منظوری

ضلع بڈگام اور شوپیان میں ڈگری کالجوں کی تعمیر کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ۱۳۸ کنال اَراضی منتقل کرنے کو منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.