نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد پانچ لاکھ 24 ہزار 771 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8084 نئے کیسز بھی سامنے آئے اور اب کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 30 ہزار 101 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم اس دوران 4,592 مریضوں نے بھی کورونا کو شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد چار کروڑ 26 لاکھ 57 ہزار 335 ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 19 لاکھ 81 ہزار 150 ویکسین دی گئی ہیں۔
ان نئے اعداد و شمار کے ساتھ، فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 3.24 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.68 فیصد اور شرح اموات 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 2 لاکھ 49 ہزار 418 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ اب تک کل 85 کروڑ 51 لاکھ 8 ہزار 879 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
مہاراشٹر میں فعال کیسزکی تعداد 1512 بڑھ کر 16370 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1432 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 77,46,337 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 1,47,870 ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 845 ایکٹیو کیسز بڑھ کر 15,363 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 1471 بڑھ کر 6493258 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران تین مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 69835 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرناٹک میں فعال معاملات کی تعداد 264 بڑھ کر 3651 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 199 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کااعدادوشمار 3912575 تک پہنچ گیا ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 40108 ہے۔
دہلی میں ایکٹو کیسز 195 بڑھ کر 2,442 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 537 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی کل تعدادبڑھ کر 1884135 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26,221 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔