پورٹ آف اسپین/نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کوآج کیریبیائی ملک ترینداد اور ٹوباگوکے دورے کے دوسرے دن ملک کے سب سے بڑے اعزاز ‘آرڈر آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو’ سے نوازا جائے گا۔وزیر اعظم کملا پرساد-بیسسر نے کل اس کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم نے اس اعزاز کے لیے ان کا اورترینداد اور ٹوباگو کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا 25 واں بین الاقوامی اعزاز ہوگا۔
وزیر اعظم مودی، جو اپنے پانچ ممالک کے دورے کے ایک حصے کے طور پر ترینداد اور ٹوباگو میں ہیں۔وہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خاطرترینداد اور ٹوباگو کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔
قبل ازیں، پی ایم مودی کا ان کی ہم منصب پرساد-بیسسر نے پیارکو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا، جہاں انھیں رسمی استقبالیہ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترینداد اور ٹوباگو میں ہندوستانی برادری کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم پرساد-بیسسر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی ستائش کی اور یہ کہاکہ‘‘یہ نسب، رشتہ داری، قربانی اور محبت کے رشتے ہیں۔ ہم تاریخ، مشترکہ جدوجہد کے ذریعے اورمشترکہ خوابوں سے بندھے ہوئے ہیں۔ یہ آپ کی موجودگی کا فیض ہے کہ جہاں خوف کا ماحول تھاوہاں آپ نے امیدپیدا کی۔ یہ سفارت کاری سے بالاتر ہے ۔یہ خاندانی تعلق، مشترکہ انسانی جذبہ اور محبت ہے ۔لہٰذا ہم آپ کو دی آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو تفویض کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔یہ اعزاز کل پیش کیا جائے گا۔’’
ترینداد اور ٹوباگو کی وزیر اعظم نے وزیر اعظم مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایسی‘‘انقلاب انگیز تبدیلی کی طاقت’’ قرار دیا جس نے ہندوستان کی حکمرانی کو بہتر بنایا ہے ۔