بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

انتظامی کونسل کی جموں کشمیر میں’روف ٹاپ سولر اسکیم‘ کومتعارف کرنے کی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-12
in مقامی خبریں
A A
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
انتظامی کونسل کی میٹنگ جو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی نے جموں میں ’’ سولر سٹی مشن ‘‘ کے تحت ۲۰۰ میگاواٹ کے گرڈ سے جُڑے چھت والے سولر پاور پلانٹس کی تنصیب کو منظوری دی ۔
یہ فیصلہ حکومت ہند کی گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر اسکیم فیز سیکنڈ کو جموں و کشمیر میں رہائشی سیکٹر کیلئے لاگو کرنے کیلئے لیا گیا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شہر کی بجلی کی ضروریات شمسی توانائی سے پوری کی جائیں ۔
پروجیکٹ کے تحت جموں اور کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( جے اے کے ای ڈی اے ) کی جانب سے اپنے ’ سولر سٹی مشن ‘ کے تحت۱۰۴۰ کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے جموں شہر میں ۵۰ ہزار رہائشی عمارتوں پر ۲۰۰ میگاواٹ کے گرڈ سے منسلک چھتوں پر شمسی توانائی کے پلانٹ لگائے جائیں گے یہ منصوبہ مارچ ۲۰۲۴ تک مکمل ہو جائے گا اور اس کی زندگی ۲۵سال ہو گی ۔
سنٹرل سیکٹر اسکیم پراجیکٹ لاگت کے۴۰ فیصد کا مرکزی سبسڈی جزو فراہم کرتی ہے اور ۳ کلو واٹ صلاحیت سے کم شمسی توانائی کے پینلز کی تنصیب کیلئے پروجیکٹ لاگت کا ۲۵فیصد ریاستی سبسڈی جزو فراہم کرتی ہے جس سے آگے مرکزی سبسڈی کا حصہ۲۰ فیصد پر رہتا ہے ۔ ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے مستفدین کو سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔
ان چھتوں والے سولر پاور پلانٹس کو نیٹ میٹرنگ کی بنیاد پر گرڈ سے منسلک کیا جائے گا ۔ استفادہ کنندگان کی طرف سے کی گئی سرمایہ کاری تقریباً۴سال کی ادائیگی کی مدت کے ساتھ توانائی کی بچت کے حساب سے ۲۵ فیصد سالانہ کی شرح سے وصول کی جائے گی ۔
اس منصوبے کے نفاذ کے ساتھ جموں و کشمیر کو سالانہ تقریباً ۲۸۰ ملین یونٹ توانائی کی پیداوار سے فائدہ پہنچے گا ، جس سے کاربن کے اخراج میں تقریباً ۴۴ء۵ ملین ٹن کی کمی واقع ہو گی اس کے علاوہ بین ریاستی ترسیل ۲۲۴ ملین یونٹس کے نقصانات کی وجہ سے ہونے والی بچتوں سے حاصل ہونے والے فوائد بھی حاصل ہوں گے ۔
روف ٹاپ سولر پروگرام کے ذریعے شمسی توانائی کی پیداوار جے اینڈ کے کے توانائی کے خسارے سے دو چار یو ٹی کو اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد کرے گی ۔ جبکہ ڈسکامز کو قابلِ تجدید خریداری کی ذمہ داری ( آر پی او ) کے۵ء۱۰ فیصد کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی جیسا کہ حکومت ہند نے مقرر کیا ہے ۔
ایک اور فیصلے میں انتظامی کونسل نے جموں کشمیر میں انجینئرنگ محکموں کیلئے شرحوں کے شیڈول ( ایس او آر )۲۰۲۲ کو اپنانے کی منظوری دی گئی ۔
انتظامی کونسل نے جموں و کشمیر میں محکمہ تعمیرات عامہ کی تمام انجینئرنگ شاخوں ، سرکاری محکموں ، پبلک سیکٹر انٹر پرائیزز اور سول ورکس سے وابستہ سرکاری تنظیموں میں سول ورکس کیلئے شرحوں کا شیڈول ( ایس او آر ۲۰۲۲ ) متعارف کرانے کی منظوری دی ۔
جے اینڈ کے شرحوں کا شیڈول ( ایس او آر ) تمام انجینئرنگ محکموں کیلئے ایک اہم دستاویز ہے جو لاگت کے تخمینہ ، ٹینڈر کی تشخیص اور معاہدہ طے کرنے کیلئے بنیادی معلومات فراہم کرتا ہے ۔ اس میں مختلف کاموں کا شیڈول ہوتا ہے اور اس سروس کی کارکردگی کیلئے ادائیگی کی متعلقہ یونٹ کی شرح فراہم کرتا ہے ۔
مزید شرحوں کے شیڈول ۲۰۲۲ میں جہاں بھی قابلِ اطلاق ہو ، مشینری اور ساز و سامان کے آلات اور پلانٹس اور پہلے سے تیار شدہ عمارت کے اجزاء کا جائیزہ شامل ہے ۔ اسے ڈی آئی کیو سی نے تیار کیا ہے ۔
مزید براں انتظامی کونسل نے قیمتوں کے اشاریہ میں اضافے /گرنے کے پیش نظر ایس او آر کے مختلف اجزاء کی باقاعدہ نظر ثانی کو ادارہ جاتی بنانے کی ہدایت دی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کی نوپور شرما کیخلاف ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر پائین شہر کا یوٹوبر گرفتار

Next Post

خواتین کا توہین رسالت کے خلاف سری نگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

خواتین کا توہین رسالت کے خلاف سری نگر میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.