اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھدراہ میں تین نوجوان کو ایک ہوٹل میں مردہ پایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-03
in مقامی خبریں
A A
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں//
جموںکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں ایک ہوٹل میں تین افراد کو مردہ پایا گیا۔
متوفین کی شناخت مکیش سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن دومانہ جموں، آشوتوش سنگھ رانا ولد دلیپ سنگھ رانا ساکن بھیلہ ڈوڈہ حال رکھو جموں اور سنی چودھری کے طور پر کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق یہ تینوں نئے سال کا جشن منانے کے لئے بھدرواہ آئے ہوئے تھے ۔
ایس ایس پی ڈوڈہ‘ سندیپ مہتا نے اس واقعے کے متعلق میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جموں سے آشوتوش کے بھائی نے کال کی کہ اس کا بھائی دو دوستوں کے ساتھ بھدرواہ گیا ہوا تھا لیکن اب وہ فون کال کا جواب نہیں دے رہا ہے ۔
مہتا نے کہا کہ اس کے بعد فون کی لوکیشن کا پتہ لگایا گیا۔
ایس ایس پی ڈوڈہ کا کہنا تھا’’اس دوران اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی دو ٹیموں میں سے ایک ٹیم نے اس گاڑی کا سراغ لگایا جس میں کال کرنے والے کا بھائی جموں سے بھدرواہ گیا تھا‘‘۔
مہتا نے کہا کہ مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ افراد رائل ان گیسٹ ہائوس میں ایک کمرے میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔
ایس ایس پی ڈوڈہ نے کہا’’اس کمرے کے دروازے کو بار بار کھٹکھٹانے کے باوجود بھی کوئی جواب نہیں آیا تو درواز کو توڑ دیا گیا جس کے بعد پولیس نے ان تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا جن میں سے دو بیڈ پر پڑے ہوئے تھے جبکہ ایک واش روم میں پڑا ہوا تھا‘‘۔
مہتا کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ڈاکٹروں اور فارنسک کی ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق ان کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے ۔
متوفین کی شناخت مکیش سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن دومانہ جموں، آشوتوش سنگھ رانا ولد دلیپ سنگھ رانا ساکن بھیلہ ڈوڈہ حال رکھو جموں اور سنی چودھری کے طور پر کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک:پولیس

Next Post

’بجلی کی تقسیم کے نقصانات کو کم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post

’بجلی کی تقسیم کے نقصانات کو کم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.