منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات منقطع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-11
in مقامی خبریں
A A
ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات منقطع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

جموں//
امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر انتظامیہ نے بھدرواہ قصبے میں جمعے کے روز سخت کرفیو نافذ کر دیا جبکہ رام بن، کشتواڑ اورڈوڈہ میں انٹرنیٹ خدما ت کو منقطع کیا گیا۔
ادھر پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بھدرواہ قصبے میں جمعرات کی شام کو شر پسند عناصر نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا جس وجہ سے ضلع بھر میں کشیدگی کا ماحول پھیل گیا۔
نامہ نگار نے کہا کہ قصبہ بھدرواہ میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ضلع مجسٹریٹ نے کرفیو نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جمعے کے روز بھدرواہ اور اس کے آس پاس علاقوں میں سخت کرفیو نافذ کیا گیا اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بدرواہ پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جو کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس ترجمان کے مطابق امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر بھدرواہ قصبے میں احتیاطی طورپر جمعے کے روز کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا افواہوں سے بچنے کی خاطر انتظامیہ نے کشتواڑ ، رام بن اور ڈوڈہ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بھی منقطع کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ شر پسند عناصر کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کیا گیا اور اُن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیرمملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ اور ایس ایس پی بھدرواہ قصبے میں خیمہ زن ہیں اور وہ حالات کا از خود جائزہ لے رہے ہیں۔
سنگھ نے بتایا کہ ‘ میں دونوں فرقوں سے وابستہ ذی عزت شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی خاطر آگے آئیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون فراہم کریں۔
موصوف مرکزی وزیر مملکت نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما، صوبائی کمشنر جموں رامیش کمار ، ایس ایس پی ڈوڈہ کے ساتھ رابطے میں ہوں اور وہ از خود حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آرمی چیف کا ایل اے سی پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Next Post

بھدرواہ میں احتیاطی طور پر کرفیو نافذ کرنا پڑا:پولیس سربراہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
ٹارگیٹ کلنگ چیلنج ہے‘ اس سے مضبوطی سے نمٹا جا رہا ہے :دلباغ

بھدرواہ میں احتیاطی طور پر کرفیو نافذ کرنا پڑا:پولیس سربراہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.