سرینگر/28 دسمبر
وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے کشمیری عوام کو یقین دلایا ہے کہ حالیہ برفباری کے بعد بجلی کی بحالی کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔
ایکس پر ، انہوں نے موجودہ صورتحال اور لوڈشیڈنگ کو دور کرنے کے لئے جاری کام کی تفصیل دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیر ریجن میں 33 کے وی لیول پر 41 فیڈرز اور 11 کے وی لیول پر 739 فیڈرز بند ہیں۔ 132 کے وی یا 220 کے وی کی سطح پر کوئی نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ بحالی کا کام جاری ہے اور آج شام تک 90 فیصد سے زائد فیڈرز کے فعال ہونے کی توقع ہے۔” میں صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے پی ڈی ڈی ٹیم کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں ہوں“۔
برفباری کی وجہ سے متعدد فیڈرز کی سطح پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے تاہم وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ 132 کے وی یا 220 کے وی کی سطح پر بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہوئی۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا”پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کی ٹیمیں خدمات کی بحالی کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں اور شام تک 90 فیصد سے زائد متاثرہ فیڈرز کے آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔“