منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرکاری اعزازات کے ساتھ منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-28
in تازہ تریں
A A
سرکاری اعزازات کے ساتھ منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/۲۸دسمبر

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا ہفتہ کو یہاں نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں اور ان کا جسد خاکی پنچ تتومیں ضم ہوگیا۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو،،بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا، دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، تینوں فوجوں کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ کئی مرکزی وزرائ، سفارت کاروں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

قبل ازیں ان کے جسد خاکی کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں آخری درشن کے لیے رکھا گیا تھا جہاں ان کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو قافلے کے ساتھ نگم بودھ گھاٹ لایا گیا۔ ان کے آخری سفر کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ، لیکن نگم بودھ گھاٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے جو لوگ کانگریس ہیڈکوارٹر سے شو یاترا میں تقریباً 11 کلومیٹر پیدل چل کر گھاٹ پر پہنچے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کا 92 سال کی عمر میں 26 دسمبر کو رات تقریباً 9 بجے دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ کے انتقال کے بعد ان کی یادگار بنانے کو لے کر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کافی سیاست چل رہی ہے ، حالانکہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ایک ٹرسٹ بنا کر ڈاکٹر سنگھ کا سمادھی استھال بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر سنگھ 2004 سے 2014 تک دو بار ملک کے وزیر اعظم رہے ۔ اس سے قبل 1991 میں پی وی نرسمہا را¶ حکومت میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے انہوں نے ملک میں لبرل اقتصادی اصلاحات نافذ کیں، جس سے ملک کی معیشت کو نہیں بلندی ملی۔ 1954 میں پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کرنے کے بعد کیمبرج سے فرسٹ کلاس سے اکنامکس (آنرز) کرکے انہوں نے 1962 میں آکسفورڈ سے ڈی فل کیا۔ وہ 1971 میں حکومت ہند کی وزارت تجارت میں اقتصادی مشیر، 1972 میں وزارت خزانہ میں چیف اکنامک ایڈوائزر اور 1980 سے 1982 تک پلاننگ کمیشن کے رکن بنے ۔

ڈاکٹر سنگھ 1982-1985 تک ریزرو بینک کے گورنر رہے اور 1985 میں پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین بنے ۔ پھر انہیں 1990 میں وزیراعظم کا اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا۔ وہ دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر بھی رہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برفباری کے بعد کشمیر میں بڑے پیمانے پر بحالی کا کام جاری ہے: عمر عبداللہ

Next Post

وزیر اعلی کا جموں کشمیر میں برف ہٹانے ، بجلی اور پانی کی فراہمی کی بحالی کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

وزیر اعلی کا جموں کشمیر میں برف ہٹانے ، بجلی اور پانی کی فراہمی کی بحالی کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.