جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 بمنہ میں بھیانک آتشزدگی، دو کباڑ جمع کرنے والے ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

عارضی ڈھانچے خاکستر‘وزیر اعلیٰ کو دکھ‘ متاثرین میں معاوضہ

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

بی جے پی پر کشمیر میں ’آپریشن لوٹس ‘کا الزام

 دوستوں کے مشورے پر مبارک گل نے پریس کانفرنس ملتوی کردی

سرینگر؍ ۴ نومبر

سرینگر کے بمنہ علاقے کے دربل میں ۳ اور ۴ نومبر کی درمیانی شب بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تقریباً ۸۰ عارضی پناہ گاہیں خاکستر ہوگئیں۔

حکام کے مطابق آگ رات تقریباً ۱۲ بج کر ۲۳ منٹ پر لگی، جس نے ترپال اور لکڑی سے تعمیر کردہ تقریباً ۸۰ عارضی پناہ گاہوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران ایک خالی پولٹری فارم اور ایک ٹپر کو بھی نقصان پہنچا۔

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر اسٹیشن جے وی سی اور راولپورہ سے فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے، جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹر بتہ مالو سے اضافی عملہ اور گاڑیاں بھی طلب کی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دیے جانے سے قبل آگ پورے علاقے میں پھیل چکی تھی۔

آگ پر قابو پانے کے بعد ملبے سے دو لاشیں برآمد کی گئیں۔ہلاک شدگان کی شناخت محمد نور عالم (۲۷)، ولد عبدالوہاب، ساکن دہلی، حال مقیم دربل، اور الامین (۱۶)، ولد محمد رفیع، ساکن دہلی، حال مقیم کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔

دونوں دربل علاقے میں کباڑ جمع کرنے کا کام کرتے تھے۔ایف ایس ایل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں مقامی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

فائر فائٹنگ کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمانڈ سرینگر ڈاکٹر عاقب حسین میر، موبلائزنگ افسر اعجاز احمد شاہ، ڈی ایف او سٹی اور ڈی ایف او ہیڈکوارٹرز نے تال میل قائم رکھا۔

دریں اثنا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آتشزدگی کے اس  واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مہلوکین کے قریبی لواحقین کے لیے فی کس ۲ لاکھ روپے کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تباہ کن آتشزدگی کے بعد متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 دوستوں کے مشورے پر مبارک گل نے پریس کانفرنس ملتوی کردی

Next Post

بی جے پی پر کشمیر میں ’آپریشن لوٹس ‘کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی پر کشمیر میں ’آپریشن لوٹس ‘کا الزام
اہم ترین

بی جے پی پر کشمیر میں ’آپریشن لوٹس ‘کا الزام

2026-11-05
 دوستوں کے مشورے پر مبارک گل نے پریس کانفرنس ملتوی کردی
اہم ترین

 دوستوں کے مشورے پر مبارک گل نے پریس کانفرنس ملتوی کردی

2026-11-05
میدانی علاقوں میں اگلے ہفتے موسم کی پہلی برف باری کا امکان
اہم ترین

میدانی علاقوں میں اگلے ہفتے موسم کی پہلی برف باری کا امکان

2026-11-05
ایل جی کی یونیورسٹیوں کو چھ ماہ میں ’ڈیزائن یور ڈگری‘ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت
اہم ترین

ایل جی کی یونیورسٹیوں کو چھ ماہ میں ’ڈیزائن یور ڈگری‘ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت

2026-11-05
’بی جے پی، این سی کو کمزور   توڑنے کی کوشش کر رہی ہے‘
اہم ترین

’بی جے پی، این سی کو کمزور  توڑنے کی کوشش کر رہی ہے‘

2026-11-05
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

بنگلہ دیش میں کشمیری میڈیکل طالب علم جاں بحق  میت وطن واپس لانے کی اپیل

2026-11-05
دارالعلوم جامعہ سراج العلوم شوپیاں   کو دوبارہ کھولنے کے حکم پر روک
اہم ترین

دارالعلوم جامعہ سراج العلوم شوپیاں  کو دوبارہ کھولنے کے حکم پر روک

2026-11-05
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

عمر عبداللہ اپنےان کی حکومت کی نااہلی بے نقاب کر رہے ہیں:  چگھ

2026-11-05
Next Post
بی جے پی پر کشمیر میں ’آپریشن لوٹس ‘کا الزام

بی جے پی پر کشمیر میں ’آپریشن لوٹس ‘کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.