اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اسکولی نصاب سے شیخ نور الدین ولیؒ سے متعلق باب کو حذف کرنا قابل مذمت :سجاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-19
in تازہ تریں
A A
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۹دسمبر

جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے صدر اور ہندواڑہ کے ایم ایل اے سجاد لون نے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (بی او ایس ای) کی جانب سے نویں کلاس کی نصابی کتابوں سے حضرت شیخ نور الدین ولیؒ کی زندگی پر مبنی ایک باب کو ہٹانے کی مذمت کی ہے۔

لون نے اسے’خالص ثقافتی دہشت گردی‘اور ’ہماری ثقافت اور اقدار پر حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ نور الدین ولیؒ کو تمام کشمیری احترام کرتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

پیپلز کانفرنس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دور جو ’تشدد ، لالچ اور نفرت ‘سے بھرا ہواہے ‘ علمدار کشمیر ؒ کی زندگی ’امید کی کرن اور تقلید کےلئے ایک رول ماڈل‘ کے طور پر کام کرتی ہے۔

لون نے کہا’ہمارے عظیم ولی اللہ اور ان کے بزرگانہ طریقے ہمارے دلوں اور ذہنوں میں نقش ہیں۔

ہندواڑہ کے ممبر اسمبلی نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ شیخ نور الدین ولیؒ کی تعلیمات اور وراثت کشمیر کی ثقافتی اور روحانی شناخت کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

شیخ نور الدین ولیؒ جو نند رشی کے نام سے بھی مشہور ہیں، ایک کشمیری صوفی بزرگ اور شاعر تھے۔ وہ کشمیر میں رشی نظام کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ مسلمانوں میں وہ شیخ العالم (یعنی دنیا کے روحانی رہنما) اور علمدار کشمیر (یعنی کشمیر کے پرچم بردار) کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ جبکہ ہندوو¿ں میں انہیں نند لال اور سہجانند کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کے کاموں اور تعلیمات نے بہت سے روحانی اساتذہ اور سنتوں کو متاثر کیا ہے۔

1377ءمیں کولگام میں پیدا ہونے والے شیخ نور الدینؒ نے 30 سال کی عمر میں دنیاوی زندگی کو خیرباد کہہ دیا اور مراقبہ کی زندگی اپنا لی ۔ وہ جس غار میں رہتے تھے وہ جنوبی کشمیر کے کولگام کے قصبے کیموہ میں ہے۔ یہ غار تقریبا 10 فٹ گہری ہے۔ سری نگر کے ہوائی اڈے کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔

شیخ نور الدین ؒ کی تعلیمات اور پیغامات کو نظموں کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے جسے ’شروک‘کہا جاتا ہے۔ ان کی نظموں میں عام طور پر چار سے چھ سطریں ہوتی ہیں اور یہ ان موضوعات کے گرد گھومتی ہیں جو اخلاقی اصولوں کو اجاگر کرتے ہیں اور اکثر امن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی کوشش کی۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی وفات 1438ءمیں چرار شریف میں ہوئی۔ (آئی اے این ایس)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ: سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج

Next Post

مرکزی وزیر داخلہ کا جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
مرکزی وزیر داخلہ کا جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ

مرکزی وزیر داخلہ کا جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.