سرینگر//
گاندربل ضلع کے پٹی رام پورہ علاقے میں ایک۲۲ سالہ نوجوان چنار کے درخت کی شاخ گرنے سے اس کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ صفا پورہ کے عمر گنائی کے نام سے شناخت شدہ نوجوان علاقے سے گزر رہا تھا جب کچھ مزدور چنار کے درخت کو کاٹ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ درخت کی ایک شاخ عمر پر گر گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے کہاانہیں فوری طور پر ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔