جموں//
جموں کشمیر کے وزیر کھیل ستیش شرما نے منگل کو کہا کہ اگر ’ون نیشن ون الیکشن‘ بل سے ملک کا پیسہ بچتا ہے تو ملک میں اس کو شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
وزیر نے اے این آئی سے کہا’’ پہلے میں اپنے چیف منسٹر کی رائے لوں گا۔ وزیر ہونے کے علاوہ میرا ماننا ہے کہ کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ اگر ملک کا پیسہ بچ جاتا ہے، ہمارے ٹیکس کا پیسہ بچ جاتا ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹھیک ہے۔ ابتدائی طور پر، جب ہمیں آزادی ملی، تو یہ ایسا ہی ہوا کرتا تھا۔ ہمیں ٹیکس دہندگان کے پیسے بچانے کی ضرورت ہے‘‘۔
یاد رہے کہ حکومت نے آج ’ون نیشن،ون الیکشن‘ کا بل لوک سبھا میں پیش کیا جسے بعد میں پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کو بھیج دیا جائیگا ۔
بل کو پیش کرنے کے وقت اس کے حق میں ۱۶۹ جبکہ اس کیخلاف ۱۹۸ ووٹ پڑے ۔
’ون نیشن ون بل‘ کی اپوزیشن پارٹیوں نے کھل کر مخالفت کی ہے لیکن نیشنل کانفرنس نے اس ضمن میں ابھی تک رسمی طور پر کوئی موقف جاری نہیں کیا ہے ۔