نئی دہلی//
مرکزی حکومت نے جموں کشمیر میں وائل پل کے قریب پاندچھ سے منی گام تک ۴لین شاہراہ کی تعمیر اور اپ گریڈ کیلئے۹۸ء۸۲۷ کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔
یہ اعلان مرکزی وزیر برائے سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر نے کہا کہ ۱۱ء۱۲ کلومیٹر طویل پاندچھ سے منی گام تک ۴ لین شاہراہ کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیلئے۹۸ء۸۲۷ کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں گاندربل ٹاؤن سے گزرنے والے۵۵ء۲ کلومیٹر اونچے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ایک بڑا پل ، تین چھوٹے پل ، تین ری لائنمنٹ ، اور ۵۱ باکس کلورٹ شامل ہیں۔
گڈکری نے کہا کہ سرینگر رنگ روڈ (فیز ۲ آئی اے) کا حصہ‘ یہ شاہراہ لیہہ اور کرگل کا سفر کرنے والے سیاحوں اور دفاعی گاڑیوں کیلئے رابطے میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ اہم خطوں تک رسائی کو آسان بناتا ہے، علاقائی سلامتی کو فروغ دیتا ہے اور سیاحت کو فروغ دیتا ہے جبکہ مجموعی طور پر سفر کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔