سرینگر///
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ہفتے کے روز ملزم کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا۔
بتادیں کہ کٹرا میں۹جون کو ملی ٹینٹوں نے یاترا گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ۸یاتری جاں بحق جبکہ ۴۱دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
این آئی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جموں کی خصوصی عدالت میں حکیم خان عرف حاکم الدین کے خلاف یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ پیش کیا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ۹جون۲۰۲۴کو شیو کھوری مندری سے واپسی پر ملی ٹینٹوں نے یاتراگاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر قابونہ رکھ سکا اور وہ گہری کھائی میں جاگری ۔
این آئی اے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں آٹھ یاتری ہلاک جبکہ ۴۱دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
مرکزی وزارت داخلہ نے این آئی اے کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا جس کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ ماری کے دوران دہشت گرد تنظیم سے منسلک ایک شخص حکیم کی گرفتاری عمل میں لائی۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ تین دہشت گردوں نے اس حملے کو انجام دیا ۔ان کے مطابق ملزم نے دہشت گردوں کو کھانے پینے کی اشیائکے ساتھ ساتھ انہیں حملے کی جگہ کے بارے میں بھی مکمل جانکاری فراہم کی۔اس کیس کی تحقیقات جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہے ۔