سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے اننت ناگ میں ملی ٹینٹ معاون کی پانچ کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو ضبط کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ پولیس نے فردوس احمد بٹ ساکن ہگام لونپورہ سریگفوارہ کی ایک کنال دس مرلہ اراضی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت قرق کیا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن مٹن میں درج ایف آئی آر زیر نمبر۲۴/۵۷کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
پولیس ترجمان کے مطابق تمام تر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں پانچ کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دہشت گردی کے ماحولیاتی نیٹ ورک کو ختم کرنے کی خاطر اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔