سرینگر//
پولیس نے وادی کشمیر کے بارہمولہ اور اننت ناگ اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران۵منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت سید حسن شاہ ولد سید محبوب شاہ ساکن جنجال، مشتاق احمد گنائی ولد عبدالمجید گنائی ساکن بنر، محمد امین شیخ ولد غلام رسول شیخ ساکن کچہامہ، فرید احمد شاہ ولد دلاور شاہ ساکن شیخ پورہ سالر اور معراج الدین شیخ ولد غلام رسول شیخ ساکن شیخ محلہ عشمقام کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن اوڑی کی ایک ٹیم نے جنجال برج پر ایک شخص کو روکا اور اس کی تلاشی کی۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۵ء۶کلو بھنگ پائوڈر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن اوڑی میں بند رکھا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت سید حسن شاہ ولد سید محبوب شاہ ساکن جنجال کے طور پر کی گئی ہے ۔
اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک ٹیم نے جانباز پورہ بارہمولہ میں قائم ایک ناکے پر ایک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک سو گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں بند رکھا گیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت مشتاق احمد گنائی ولد عبدالمجید گنائی ساکن بنر کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ علاوہ ازیں پولیس اسٹیشن شیری کی ایک پارٹی نے گانٹمولہ کے فارسٹ چیک پوسٹ پر ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۳۰گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن کیری میں بند رکھا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت محمد امین شیخ ولد غلام رسول شیخ ساکن کچہامہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ، کیری اور اوڑی میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔اسی طرح کی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سری گفوارہ کی ایک ٹیم نے سالر میں اے ٹی ایم کراسنگ کے نزدیک ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر اس شخص نے گرچہ فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران نائیلان بیگ، جس کو اس نے اٹھا رکھا تھا، سے۲۵۰ء۳کلو بھنگ پائوڈر بر آمد کی گئی جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت فرید احمد شاہ ولد دلاور شاہ ساکن شیخ پورہ سالر کے طور پر ہوئی ہے ۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح کے ایک اور آپریشن کے دوران پولیس اسٹیشن عشمقام کی ایک ٹیم نے پیر محلہ عشمقام میں ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۷۰۰ء۵کلو بھنگ بھوسہ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔
بیان کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سری گفوارہ اور پولیس اسٹیشن عشمقام میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔