اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’راشن کوٹا میں اضافہ اور ۱۲ گیس سلنڈر نئے سال کا تحفہ ہو گا ‘

ریاستی درجے کی بحالی کے بعد باقی مسائل حل کئے جائیں گے :شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-21
in اہم ترین
A A
لوگوں سے کئے گئے وعدوںکو پورا کیا جائے گا :وزیر ستیش شرما
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموں کشمیر کے وزیر برائے خوراک، شہری رسد اور صارفین کے امور ستیش شرما نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ راشن کوٹہ میں اضافہ اور ۱۲گیس سلنڈر جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہوں گے۔
شرما سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔
نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کو ہر سال۱۲؍ ایل پی جی سلنڈر مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
شرما نے کہا کہ ہم جموں کشمیر کے عوام کیلئے نئے سال کے تحفے کا اعلان کرنے جارہے ہیں اور نئے سال کے موقع پر اضافی راشن اور ۱۲سلنڈروں کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے۱۱ سال کے خلا کو پورا کرنے کیلئے ہمیں۱۱ ماہ کا وقت دیں جس کیلئے ہمیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔
وزیرنے کہا’’سب سے پہلے ہمیں ریاست کا درجہ واپس لینا ہوگا تاکہ تمام مسائل کو حل کیا جا سکے اور اس کیلئے چیف منسٹر پہلے ہی مرکزی قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذاتی طور پر ریاست کا درجہ بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور اس کے بعد دیگر تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آنے والے موسم سرما کے مہینوں کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ضروری اشیاء کی وافر ڈمپنگ پہلے ہی کی جاچکی ہے۔
اس دوران شرما کا کہنا ہے کہ رعنا واری آگ متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے بھر پور مالی امداد کی جائے گی۔
شرما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ فنڈ، ایس آر ڈی ایف فنڈ اور ریڈ کراس فنڈ کے علاوہ متاثرین کو فی کنبہ تین مہینوں کے لئے مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔
وزیر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں رعناواری کے گر پور جہاں گذشتہ شام دیر گئے آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک درجن کے قریب رہائشی شیڈ خاکستر ہوئے ، کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور زڈی بل کے رکن اسمبلی تنویر صادق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
شرما نے کہا’’ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم نے ان کی امداد کے لئے جو اعلان کئے ہیں ان کو فوری طور پورا کیا جائے گا‘‘۔
وزیر کا کہنا تھا’’متاثرین کیلئے وزیر اعلیٰ فنڈ سے فی کنبہ ایک ایک لاکھ روپے، ایس ڈی آر ایف فنڈ سے فی کنبہ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے اور ریڈ کراس فنڈ سے پچیس ہزار روپیہ فی کنبہ دیا جائے گا‘‘۔
شرما نے کہا کہ اس کے علاوہ فی کنبہ تین مہینوں کا مفت راشن دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج شام تک ہی فی کنبے کو ایک چولھا اور گیس سلینڈر فرایم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں اس علاقے کے جو مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے گا۔
ناصر اسلم وانی نے بتایا کہ اگر یہ لوگ دوسری جگہ منتقل ہونا چاہتے ہیں تو ہم اس کے لئے ایک راستہ دیکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈل پالیسی ہے اسی طرح ان کے لئے بھی ایک پالیسی تیار کی جاسکتی ہے ۔
وانی کا کہنا تھا’’مجھے لگتا ہے کہ ان کیلئے دوسری جگہ منتقل ہونا ہی بہتر ہوگا جہاں یہ لوگ ریلیف پیکیج سے اپنے لئے مکان تعمیر کرسکتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ اور اننت ناگ میں۵منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

Next Post

کشمیر کی صورتحال قابو میں ہے‘سیکورٹی ایجنسیوں میں ہم آہنگی ہے:شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
کشمیر کی صورتحال قابو میں ہے‘سیکورٹی ایجنسیوں میں ہم آہنگی ہے:شرما

کشمیر کی صورتحال قابو میں ہے‘سیکورٹی ایجنسیوں میں ہم آہنگی ہے:شرما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.