سرینگر///
سی آر پی ایف کے ایک اعلیٰ افسر نے بدھ کو کہا کہ کشمیر میں حالات قابو میں ہیں کیونکہ تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
سی آر پی ایف کپ سرینگر سیکٹر کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل (سرینگر سیکٹر) پی کے شرما نے کہا کہ اس کا مقصد کشمیری نوجوانوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ قائم کرنا ہے۔
شرما نے کہا’’جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ (کشمیر میں) صورتحال قابو میں ہے۔ تمام قوتیں ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں‘‘۔
سی آر پی ایف آئی جی نے یہاں شیر کشمیر اسٹیڈیم میں سی آر پی ایف کپ سرینگر سیکٹر کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔
شرما نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں۱۶ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے ۱۲ سرینگر ضلع سے ہیں جبکہ بڈگام اور گاندربل اضلاع سے دو دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سی آر پی ایف افسر نے بتایا کہ اگلے ماہ ایک فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔