پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموںکشمیر میں پنچایتی انتخابات جلد ہوں گے:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-16
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموںکشمیر میں پنچایتی انتخابات جلد ہوں گے:ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

جموں/۱۶نومبر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ جموں کشمیر میں موسمی حالات بہتر ہونے کے بعد پنچایت انتخابات کرائے جائیں گے۔
جموں کے جھری میلہ گراو¿نڈ میں کسانوں اور عقیدت مندوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر میں پنچایت انتخابات پہلے ہونے چاہئیں تھے لیکن کچھ آئینی مسائل کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوسکے۔
سنہا نے کہا”پنچایتی راج نظام میں او بی سی زمرے کےلئے ریزرویشن کا کوئی نظام نہیں تھا۔ کمیونٹی کے ممبروں نے حکومت سے رابطہ کیا تھا اور نظام پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے مطابق پارلیمنٹ نے ایکٹ میں کچھ ترامیم کی ہیں“۔
ایل جی نے کہا کہ پہلے لوک سبھا انتخابات اور اس کے بعد جموں کشمیر میں قانون ساز انتخابات ہوئے تھے اور اب جموں کشمیر میں پنچایت انتخابات کرانے کا وقت آگیا ہے۔
سنہا نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پنچایت انتخابات مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ 33,000 منتخب پنچایت ارکان جموں کشمیر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اس سے پہلے سنہا نے ہفتہ کوجھری گاو¿ں میں جھری میلہ کے دوران بابا جیتو کی سمادھی پر حاضری دی اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ بابا جیتو کو قربانی اور عقیدت کی علامت قرار دیتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ ”ان کی قربانی آج بھی سماج کو ایک مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے ترغیب دیتی ہے۔“
ایل جی منوج سنہا نے کہا: ”جھری میلہ بھارت کی ثقافتی وحدت اور سماجی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے اور عوام کو ہماری وراثت، ثقافت، فنون اور دستکاری سے جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔“
سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے کسانوں کو بااختیار بنانا ان کا مشن ہے۔
ایل جی کے مطابق زراعت میں تبدیلی کے لیے کئی اسٹریٹجک اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ دیہی نوجوانوں کو مساوی مواقع مل سکیں۔
سنہا نے پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر ‘ مغربی پاکستان کے مہاجرین، قبائلیوں، والمیکی برادری اور دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
تقریب کے دوران، ایل جی منوج سنہا نے نمایاں کسانوں اور جھری میلہ سے وابستہ حکام کو اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے حکومتی محکموں، زرعی کاروباری افراد اور کسانوں کی جانب سے لگائے گئے نمائشی اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر خطے کی بھرپور ثقافتی وراثت کی عکاسی کرنے والے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی آرٹیکل 370 کا استعمال مہاراشٹر اور جھارکھنڈ انتخابات جیتنے کےلئے کر رہی ہے: فاروق عبداللہ

Next Post

ٹینگہ پورہ حادثہ… اگر؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post

ٹینگہ پورہ حادثہ… اگر؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.