سرینگر//
افغانستان میں بدھ کی صبح ہونے والے زلزلے کے جھٹکے وادی کشمیر میں بھی محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق افغانستان میں بدھ کی صبح۱۱بجکر۴۳منٹوں پر زلزلہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت۲ء۵ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی۱۹۲کلو میٹر تھی۔
دریں اثنا زلزلے کے جھٹکے سری نگر اور وادی کچھ دوسرے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد گھروں سے باہر آگئے ۔










