جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سیاحتی سرگرمیوں نے کشمیر میں ہمالیائی براؤن ریچھ کے مسکن کو منفی طور پر متاثر کیا:جے کے پی سی سی

’ سونمرگ میں روزانہ ۷ سے ۱۰میٹرک ٹن ٹھوس فضلہ پیدا ہوتا ہے، جو پیک سیزن کے دوران بڑھ کر۲۰ میٹرک ٹن تک پہنچ جاتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-13
in مقامی خبریں
A A
سیاحتی سرگرمیوں نے کشمیر میں ہمالیائی براؤن ریچھ کے مسکن کو منفی طور پر متاثر کیا:جے کے پی سی سی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

نئی دہلی//
نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی) کو مطلع کیا گیا ہے کہ کشمیر کے سونمرگ میں سیاحتی سرگرمیوں اور سرنگوں کے منصوبوں نے ہمالیائی بھورے ریچھ کے مسکن پر منفی اثر ڈالا ہے۔
اس سے پہلے، سونمرگ خطے میں کچرے کو غیر منصوبہ بند طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ٹریٹمنٹ سمیت کئی وجوہات کی وجہ سے ہمالیائی بھورے ریچھ کی کم ہوتے مسکن کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ٹریبونل نے جموں و کشمیر پولوشن کنٹرول کمیٹی (جے کے پی سی سی) سے جواب مانگا تھا۔
ٹریبونل نے نوٹ کیا تھا کہ ایک مطالعہ کے مطابق، اس علاقے میں ریچھوں کی خوراک کا۷۵فیصد پلاسٹک اور نامیاتی کھانے کے فضلے سمیت انسانی ساختہ کچرے کے ڈھیر پر مشتمل ہے۔
جے کے پی سی سی نے۱۱نومبر کو اپنے جواب میں کہا کہ اس نے کشمیر میں آلودگی کنٹرول کمیٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کو ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کمیٹی نے بھورے ریچھوں کے مسکن پر سیاحت کی صورتحال اور اس کے اثرات کا پتہ لگانے کے علاوہ علاقے میں کھانے کے فضلے کی مقدار اور اسے ٹھکانے لگانے کا جائزہ لینے کے لئے ایک پینل تشکیل دیا۔
پینل کی رپورٹ، جسے جواب کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا، میں کہا گیا ہے کہ سونمرگ ملک میں ہمالیائی ریچھوں کے چند مسکنوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جو جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کو جوڑنے کے علاوہ امرناتھ یاترا کے یاتریوں کے لئے اسٹاپ اوور کے طور پر کام کرتا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی سرگرمیاں، جیسے ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ریستورانوں، بازاروں، سڑکوں اور سرنگوں کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کی وجہ سے ایک ایسے علاقے میں مسکن کی تقسیم اور انسانی مداخلت میں اضافہ ہوا ہے جو کبھی ہمالیائی براؤن بیئر سمیت جنگلی جانوروں کی مختلف اقسام کے مسکن کے طور پر کام کرتا تھا۔
رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جے کے پی سی سی کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سونمرگ میں روزانہ ۷ سے ۱۰میٹرک ٹن ٹھوس فضلہ پیدا ہوتا ہے، جو پیک سیزن کے دوران بڑھ کر۲۰ میٹرک ٹن تک پہنچ جاتا ہے۔
کچرے کے انتظام کے بارے میں جواب میں کہا گیا ہے’’سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ قائم کردہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سہولت کے آس پاس بڑی مقدار میں ٹھوس فضلہ پھینکا گیا تھا اور اس سہولت کے اندر غیر علاج شدہ ٹھوس کچرے کے ڈھیر بھی پائے گئے تھے‘‘۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر اتھارٹی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
جواب میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ اس مرکز پر باڑ لگائی جائے، کچرے کی پیمائش کے لیے ایک ویٹ برج نصب کیا جائے، کچرے کو ثانوی طور پر الگ کیا جائے اور اس کے ارد گرد کھلے عام کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کی جائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حیدرآباد میں کشمیری لڑکی نے خودکشی کرلی

Next Post

چناب ریلوے پل پرفورسز کی کامیاب مشق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post

چناب ریلوے پل پرفورسز کی کامیاب مشق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.