سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں۹نومبر کو مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۱۰؍اور۱۱نومبر کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں بعد میں۱۲سے۱۴نومبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں۱۵؍اور۱۶نومبر کو ہلکی بارشیں جبکہ کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے فصل کٹائی جاری رکھنے اور کاٹی ہوئی فصل کا محفوظ ذخیرہ کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کشمیر کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت ہلکی دھند چھائی رہ سکتی ہے ۔