سرینگر//
نائب وزیر اعلیٰ ‘سریندر کمار چودھری نے ہفتہ کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس خطے کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے وقف ہے اور وہ جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ نہیں بلکہ ریاست سمجھتی ہے۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ وہ ریاست کا درجہ بحال کرنے پر اپنے موقف پر واضح ہیں اور وہ ان طاقتوں کے خلاف لڑرہے ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کردیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال کرنے کی خاطر نیشنل کانفرنس کی جدوجہد جاری رہے گی۔
چودھری نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کو دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کی خاطر کارگر اقدامات اٹھانے چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
چودھری نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے عوام سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہم ان قوتوں کے خلاف لڑتے رہیں گے جنہوں نے جموںکشمیر کو مرکزی زیر انتظام علاقے میں تبدیل کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جموںکشمیر کے عوام نے نیشنل کانفرنس کو مضبوط منڈیٹ دیا ہے اور ہم لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے وعدے پر کاربند ہے ۔
حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بارے میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہے ۔
چودھری کے مطابق جموں وکشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔
نائب وزیرا علیٰ نے کہاکہ گزشتہ سات برسوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرناپڑا تاہم اب عوامی حکومت معروض وجود میں آئی ہے ۔