بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کے لوگوں اور سیاحوں سے نو درخواستیں کیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-10
in قومی خبریں
A A
مودی کا آج سرینگر کا دورہ‘ سیکورٹی کے سخت انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی/دہرا دون// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اتراکھنڈ یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اتراکھنڈ کا سلور جوبلی سال آج سے ہی شروع ہو رہا ہے ۔
مسٹرمودی نے کہا کہ اتراکھنڈ اپنے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے ۔ ہمیں اب روشن اتراکھنڈ کے مستقبل کے لیے اگلے 25 سال کا سفر شروع کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے اور بیرون ملک سے بھی سیاح اتراکھنڈ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی دو دن پہلے پرواسی اتراکھنڈ کانفرنس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا تھا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اتراکھنڈ کے ٖتارکین وطن اتراکھنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آپ اتراکھنڈ کے لوگ آنے والے 25 برسوں کے قراردادوں کے ساتھ پوری ریاست میں مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعے اتراکھنڈ کا افتخار بلند ہوگا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کے ہدف کی بات بھی ریاست کے ہر شہری تک پہنچے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ نو نمبر کو بہت مبارک سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں اور اتراکھنڈ آنے والے یاتریوں اور عقیدت مندوں سے نو درخواستیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ درخواستیں اتراکھنڈ کے لوگوں سے اور چار یاتریوں اور عقیدت مندوں سے ۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے اپنی آنے والی نسلوں کو اپنی گڑھوالی، کماؤنی، جونساری جیسی بولیاں سکھائیں۔ یہ بولیاں اتراکھنڈ کی شناخت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم ہیں۔ دوسرا، ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ تحریک کوہم سب کو آگے بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم پورے ملک میں تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ اتراکھنڈ بھی اس سمت میں جتنی تیزی سے کام کرے گا، اتنا ہی ہم ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے لڑنے کے قابل ہوں گے ۔
مسٹرمودی نے کہا، ‘‘میری تیسری درخواست ہے کہ آپ سبھی ندیوں اور نالوں کو محفوظ رکھیں۔ پانی کی صفائی کو بڑھانے کے لیے مہم کو تیز کریں۔ وزیر اعظم نے چوتھی درخواست کی کہ اپنی جڑوں سے جڑے رہیں۔ اپنے گاؤں باقاعدگی سے جائیں اور وہاں سے مضبوط تعلقات رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کے لوگوں سے میری پانچویں درخواست ہے کہ وہ اپنے گاؤں کے پرانے مکانات کو بھی بچائیں۔ آپ ان ہوم اسٹے بنا کر اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اتراکھنڈ آنے والے تمام سیاحوں سے چار درخواستیں بھی کیں۔ انہوں نے توقع کی کہ جب بھی آپ ہمالیہ کی گود میں پہاڑوں کی سیر کرنے جائیں تو صفائی کو سب سے مقدم رکھیں۔ وہاں بھی ووکل فار لوکل کا منتر یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا، "اپنے سفری اخراجات کا کم از کم پانچ فیصد مقامی لوگوں کی تیار کردہ مصنوعات خریدنے پر خرچ کریں۔ میری تیسری گزارش یہ ہے کہ جب بھی آپ پہاڑوں پر جائیں وہاں کے ٹریفک قوانین پر ضرور توجہ دیں۔ چوتھی اور آخری درخواست یہ ہے کہ مذہبی مقامات کے رسم و رواج، وہاں کے قواعد و ضوابط کے بارے میں سفر کرنے سے پہلے آپ ضرور جان لیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہماری حکومت ترقی کے ساتھ ساتھ وراثت کے تحفظ میں مصروف ہے ۔ دیو بھومی کی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیدارناتھ دھام کی ایک عظیم الشان اور دویہ تعمیر نو کی جا رہی ہے ۔ بدری ناتھ دھام میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مانس کھنڈ مندر مالا مشن کے تحت پہلے مرحلے میں 16 پورانک مندروں کے علاقوں کو تیار کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کیدارناتھ مندر کے کپاٹ کچھ دن پہلے ہی بند ہوئے ہیں۔ کچھ سال پہلے بابا کیدار کے درشن کرنے کے بعد ان کے قدموں میں بیٹھ کر کہا تھا کہ یہ دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں اتراکھنڈ نے میرے اس یقین کو درست ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ دیو بھومی کے لوگ فطرت اور ماحول کے کتنے بڑے محبت کرنے والے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دیو بھومی اتراکھنڈ نے ہمیشہ ہم سب کو اور بی جے پی کو بہت پیار اوراپنا پن دیا ہے ۔ بی جے پی بھی دیو بھومی کی خدمت کے جذبے سے اتراکھنڈ کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کے لوگوں کو اپنی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ایک طویل عرصے تک علیحدہ ریاست کے لیے جدوجہد کرنی پڑی تھی۔ یہ کوششیں اس وقت مکمل ہوئیں جب قابل احترام اٹل جی کی قیادت میں مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی-راشٹریہ ڈیموکریٹک الائنس (بی جے پی-این ڈی اے ) کی حکومت قائم ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وقف جائداد کے تحفظ کیلئے مسلم پرسنل لاء بورڈ قانون اور دستور کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی حد تک بھی جائے گا: مولانا فضل الرحیم مجددی

Next Post

ہم جموں کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ نہیں بلکہ ریاست سمجھتے ہیں: نائب وزیر اعلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post

ہم جموں کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ نہیں بلکہ ریاست سمجھتے ہیں: نائب وزیر اعلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.