جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر کے زعفران کی مانگ میں اضافہ کے بیچ کاشتکار بارشوں کے منتظر

کمپنیاںمعیار اور جی آئی ٹیگ کو دیکھ کر ہم سے بھاری مقدار میں زعفران خریدنا چاہتی ہیں:وانی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-10
in مقامی خبریں
A A
بروقت بارشوں سے امسال وادی میں زعفران کی پیداوار میں ۳۰ فیصد اضافہ

SRINAGAR, OCT 31 (UNI):- A woman collected Crocus flowers which yield red saffron stigmas at a village in Pampore area of South Kashmir’s Pulwama district on Monday. UNI PHOTO-154U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

سرینگر//
زعفران کی بڑھتی ہوئی مانگ کے بیچ امسال مسلسل خشک موسم اور آبپاشی کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے اس سال کی پیداوار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ۔
ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ۱۰؍اور۱۱نومبر کے دوران محکمہ موسمیات کی ممکنہ بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زعفران کے پھولوں کو اٹھانے کا سلسلہ۱۵نومبر تک جاری رہے گی۔
جنوبی کشمیر کے زعفران کی فصل کیلئے مشہور قصبہ پامپور اور ملحقہ علاقوں میں ان دنوں کاشتکار مرد زن زعفران کے پھول اٹھانے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں۔
تاہم ملکی و بین الاقوامی خریداروں کی طرف سے بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر کم پیداوار کاشتکاروں کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔
زعفران ایسو سی ایشن کشمیر کے چیئرمین‘ عبدالمجید وانی نے یو این آئی کو بتایا’’ملکی و بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے زعفران کے لئے مانگ کافی بڑھ گئی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ بڑی کمپیناں جیسے کرناٹک کی جینتی ہربز اینڈ سپیشیز اس میں کافی دلچسپی لے رہی ہیں۔
وانی نے کہا’’یہ کمپنی جو پہلے ایران سے زعفران منگواتی تھی، اب کشمیر کے زعفران کے معیار اور جی آئی ٹیگ کو دیکھ کر ہم سے بھاری مقدار میں زعفران خریدنا چاہتی ہے ‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے ۔
جی آئی (جغرافیائی اشارے ) ٹیگ، جو کشمیر کے زعفران کی پاکیزگی اور اصلیت کی تصدیق کرتی ہے سے ، مانگ کافی بڑھ گئی ہے ۔
پانپور کے کشمیری زعفران پارک میں زیادہ تر اسٹاک پہلے ہی کمپنیوں اور انفرادی خریداروں کے ذریعہ مسابقتی قیمتوں پر بُک کیا جا چکا ہے ۔ وانی نے کہا’’کئی کمپنیوں نے اس سال کی فصل کیلئے پہلے ہی بُکنگ کی ہے بلکہ کچھ کمپنیاں ساری فصل خریدنا چاہتی ہیں‘‘۔
وانی نے کہا’’تقریباً۳۰سے۴۰ملکی اور بین الاقوامی سطح کے بڑے خریدار، ، فی الحال کشمیر سیفرون پارک کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں‘‘۔ان کا اندازہ ہے کہ موجودہ بکنگ کے پیش نظراس موسم میں تقریباً۵۰سے۱۰۰کلوگرام زعفران ان خریداروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔
زعفران ایسو سی ایشن کشمیر کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ سال سے جی آئی ٹیگ کی حکمت عملی، جس میں کشمیر کے زعفران کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں تھوڑی مقدار میں فروخت کرنا شامل تھا، مصنوعات کے معیار کے بارے میں بیداری اور تعریف کو بڑھانے میں کامیاب ثابت ہوئی۔
وانی نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت زعفران کھیتوں کی آبپاشی کے لئے اقدام کو ترجیح دے گی۔انہوں نے کہا’’ہم نے متعلقہ رکن اسمبلی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور ہم امید کرتے ہیں اس کو ترجیح دی جائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران برف و باراں کا امکان

Next Post

پریشان نہ ہوں‘اب کی بار امتحان طلبا دوست ہو گا :ناظم تعلیم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
کشمیر میں سرمائی تعطیلات کا انحصار موسم پر ہے :ناظم تعلیم

پریشان نہ ہوں‘اب کی بار امتحان طلبا دوست ہو گا :ناظم تعلیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.