جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

خانیار تصادم: لشکر کا سرکردہ کمانڈر عثمان بھائی مارا گیا:بردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-02
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
خانیار تصادم: لشکر کا سرکردہ کمانڈر عثمان بھائی مارا گیا:بردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر/۲نومبر
وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے خانیار علاقے میں ہفتہ کے روز ہوئی جھڑپ میں لشکر طیبہ کا سرکردہ کمانڈر عثمان بھائی مارا گیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر ودھی کمار بردی نے کہا کہ لشکر طیبہ کا انتہائی مطلوب کمانڈر عثمان بھائی خانیار میں ایک دن تک جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔
عثمان عسکریت پسندی سے متعلق کئی مقدمات میں مطلوب تھا، جس میں غیر مقامی افراد اور سیکورٹی فورسز کے قتل بھی شامل تھے۔ افسر نے مزید کہا کہ وہ انسپکٹر منظور کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
قبل ازیں ایک مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی جانب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انکاو¿نٹر شروع ہوگیا۔
اس رپورٹ کے درج ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
سرینگرشہر میں آخری جھڑپ اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال مرکزی وزارت داخلہ کے زیر انتظام ہے۔
اس سے قبل جنوری 2022 کے اوائل میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالیمار میں ایک تصادم ہوا تھا جس میں حاجن، بانڈی پورہ کا رہائشی محمد سلیم پرے اور ایک پاکستانی عسکریت پسند حافظ ہلاک ہوئے تھے۔
سرینگر پولیس کے مطابق شہر میں چند چھوٹے پیمانے کے عسکریت پسندانہ حملے ہوئے لیکن کوئی بڑا معرکہ نہیں ہوا۔ 22 جنوری 2023 کو عیدگاہ علاقے میں گرینیڈ حملے میں اعجاز رشید دیوا نامی ایک شہری زخمی ہوا تھا۔
18 ستمبر 2023 کو عسکریت پسندوں نے خانیار میں ایک بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور سی آر پی ایف کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ بعد میں، 29 اکتوبر کو انسپکٹر مسرور احمد وانی کو عیدگاہ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے گولی مار دی گئی، جو دسمبر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
حالیہ واقعات میں 7 فروری 2024 کو عسکریت پسندوں نے سرینگر میں دو غیر مقامی شہریوں – امرت پال سنگھ اور روہیت ماشی – کو ہلاک کر دیا۔ 11 اپریل 2024 کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے فراسی پورہ گاو¿ں میں الٰہی باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والا دانش اعجاز شیخ نامی ایک مقامی عسکریت پسند کے ایک تصادم میں مارے جانے سے علاقے میں عسکریت پسند سرگرمیوں کی نوعیت میں تبدیلی کے آثار واضح ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یونین ٹیریٹری کے درجے کو اب ختم کیا جانا چاہےے :فاروق

Next Post

صرف یہ ایک چیز نہیں بدلی !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

صرف یہ ایک چیز نہیں بدلی !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.