منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ شہری منصوبہ بندی کو لچکدار ہونا چاہئے‘

عمرت کاشہری ترقی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے ٹاؤن پلاننگ کی کوششوں کو مضبوط بنانے پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-30
in اہم ترین
A A
’ شہری منصوبہ بندی کو لچکدار ہونا چاہئے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

ای بسوں کو اسپتالوں اور زیادہ مانگ والے علاقوں سے جوڑنا جوابدہ نیٹ ورک کیلئے ضروری ہے:وزیرا علیٰ
سرینگر//
وزیراعلیٰ‘عمر عبداللہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ (ایچ اینڈ یو ڈی ڈی) کا جامع جائزہ لیا۔
جائزہ اجلاس کا مقصد محکمہ کی پیشرفت کا جائزہ لینا، چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور شہری ترقی کے منصوبوں کیلئے ترجیحات کا تعین کرنا تھا۔
جائزہ اجلاس کا آغاز کمشنر سکریٹری مندیپ کور نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ساتھ کیا ، جنہوں نے ایچ اینڈ یو ڈی ڈی اور اس سے وابستہ تنظیموں کے کام کاج کا خاکہ پیش کیا۔
مختلف اسکیموں اور محکمانہ ضروریات کیلئے مرکزی فنڈنگ کے علاوہ اہم امور بشمول پالیسی خلا، فرسودہ ماسٹر پلان اور ترقیاتی اتھارٹیز کے اوورلیپنگ مینڈیٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں انسانی وسائل کو معقول بنانے اور اسمارٹ سٹی اقدامات کی طویل مدتی افادیت کو یقینی بنانے کے بارے میں خدشات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شہری ترقی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے ٹاؤن پلاننگ کی کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری ٹاؤن پلاننگ کی تاثیر ہمارے شہروں کے مستقبل کے رہنے کی قابلیت کا تعین کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے شہری منصوبہ بندی کو لچکدار ہونا چاہئے۔
میٹنگ کے دوران تنظیم سے متعلق امور، پالیسی اصلاحات کے اقدامات اور جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ اور سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے ذریعہ نافذ کئے گئے منصوبوں کی تازہ کاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے منصوبے کی تفصیلی تجاویز اور ان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور نمایاں پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لئے فوری کارروائی اور احتساب پر زور دیا۔
’فیم ٹو‘ اور پی ایم ای بس سیوا اسکیم کے تحت ای بس منصوبے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے سٹی روٹس پر ای بس فریکوئنسی بڑھانے کی ہدایت کی اور ہدایت کی کہ روٹس کو وسعت دے کر اہم ہسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے۔
عمرعبداللہ کاکہنا تھا’’شہریوں کو قابل اعتماد اور قابل رسائی نقل و حمل کے اختیارات کی ضرورت ہے۔ای بسوں کو اسپتالوں اور زیادہ مانگ والے علاقوں سے جوڑنا ایک جوابدہ شہری نقل و حمل نیٹ ورک کیلئے ضروری ہے‘‘۔
اجلاس میں اہم شہری ترقیاتی اسکیموں جیسے سی آئی ٹی آئی آئی ایس۰ء۲/ امرت۰ء۲، پی ایم اے وائی (شہری)، قومی شہری ذریعہ معاش مشن اور نیشنل کلین ایئر پروگرام کا جائزہ بھی شامل تھا۔
عمر عبداللہ نے محکمہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ منصوبے کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔ انہوں نے کہا’’ان پروگراموں پر موثر عمل درآمد ہمارے شہروں کو تمام رہائشیوں کیلئے صاف اور زیادہ پائیدار جگہوں میں تبدیل کر سکتا ہے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے جموںکشمیر کے تمام شہری باشندوں کے لئے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے ایک جامع اور پائیدار شہری ترقی کے نقطہ نظر کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں وزیر اعلی ٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سکریٹری اٹل ڈولو، چیف منسٹر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دھیرج گپتا، کمشنر سکریٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی مندیپ کور، کشمیر اور جموں ڈویڑن کے ڈویڑنل کمشنرز اور سرینگر اور جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنرز نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوجوان کو گرل فرینڈ کے سابق بوائے فرنڈ نے چھرے سے زخمی کیا

Next Post

جموں کشمیر کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کےلئے دربار مو کی بحالی کی ضروری: ڈاکٹر فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق

جموں کشمیر کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کےلئے دربار مو کی بحالی کی ضروری: ڈاکٹر فاروق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.