منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’صحح پوشن ‘ دیش روشن‘ایک ایسا نعرہ جس کو این آئی این عملی جامہ پہنانے میں لگا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-22
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’صحح پوشن ‘ دیش روشن‘ایک ایسا نعرہ جس کو این آئی این عملی جامہ پہنانے میں لگا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

’صحت مند غذاجہاں بیماریوں کو روکنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے وہیں اس ملک میں متوقع عمر بھی بڑھ سکتی ہے‘

حیدر آباد/ ۲۲اکتوبر (ہارون رشید شاہ)

’صحےح پوشن ‘ دیش روشن‘ محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ ہر ایک صحت مند معاشرے کی ضرورت ہے…. ایک ایسی ضرورت جس کو پورا کرنے کیلئے نیشنل انسٹچوٹ آف نیوٹریشن (این آئی این) گزشتہ 66 برسوں سے محو جد و جہد ہے ۔

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

حیدر آباد میں قائم ملک کے اےسے واحد ادارے کے قائمقام سربراہ ‘ڈاکٹر سانتا سابج داس کاکہنا ہے ”ہم جو کام کررہے ہیں اس کا براہ راست تعلق ملک کے لوگوں کی صحت اور غذا سے ہے“۔ان کے مطابق ”ہم صحت مند، پائیدار اور ماحول دوست غذا اور طرز زندگی کے ذریعے ملک میں ہر قسم کی غذائی قلت کو ختم کرنے کیلئے ریسرچ میں مصروف رہتے ہیں۔“

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن (این آئی این) کی بنیاد سر رابرٹ میک کیریسن نے سال 1918 میں پاسچر انسٹی ٹیوٹ، کونور، تمل ناڈو میں ایک کمرے کی لیبارٹری میں ’بیری بیری‘انکوائری یونٹ کے طور پر رکھی تھی۔ سات سال کے قلیل عرصے میں یہ یونٹ’ڈیفی شنسی ڈیزیز انکوائری‘ میں تبدیل ہوگیا اور بعد میں 1928 میں ، مکمل طور پر ’نیوٹریشن ریسرچ لیبارٹریز‘(این آر ایل) کے طور پر ابھرا جس کے پہلے ڈائریکٹر ڈاکٹر میک کیریسن تھے۔

اس ادارے کو 1958 میں حیدرآباد منتقل کیا گیا اور1969 میں اپنی گولڈن جوبلی پر اس کا نام تبدیل کرکے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن (این آئی این) رکھا گیا ۔

ڈاکٹر داس کاکہنا ہے این آئی این کا مقصدصحت مند، پائیدار اور ماحول دوست غذا اور طرز زندگی کے ذریعے ہندوستان میں ہر قسم کی غذائی قلت کو ختم کرنا۔ان کے مطابق ملک میں غذائت کے جو پروگرام ہیں ان کو این آئی این کی فراہم کردہ معلومات کو دھیان میں رکھ کر وضع کیا جاتا ہے ۔

این آئی این لوگوں کےلئے وقتاً فوقتاًمعلومات فراہم کرتا رہتا ہے کہ انہیں صحت مند رہنے کیلئے کیسی غذ ا ئیں لینی ہے ں۔

قائمقام سربراہ کاکہناہے ”ہم ملک بھر سے غذا کے نمونے حاصل کرکے ان کا سائنسی بنےادوں پر تجزیہ کرتے ہیں اور پھر لوگوں کیلئے راہنما خطوط بھی فراہم کرتے ہیں “۔ان کاکہنا ہے ”صحت مند غذاجہاں بیماریوں کو روکنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے وہیں اس ملک میں متوقع عمر بھی بڑھ سکتی ہے “۔

این آئی این جو تحقیق چلتی رہتی ہے اس سے ملک بھر کے متعدد ادارہ مستفید ہوتے ہیں ۔یہ ایسے ادارے ہیں جن کا براہ راست تعلق ان غذائی اجناس اور کھانے پےسے کی اشیا سے ہے جو لوگوں کے روز مرہ زندگی میں استعمال ہو تی ہےں۔

اس ادارے کی فراہم کردہ معلومات قومی ریگولیٹری اداروں ‘ جن میں ایف ایس ایس اے آئی ‘نیتی آیوگ (کم از کم اجرت کا تعین)، ڈبلیو سی ڈی (آئی سی ڈی ایس) شامل ہیں‘کے ذریعہ وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک حالیہ سروے سے این آئی این نے دیکھا کہ آبادی کا ایک بڑا حصہ تجویز کردہ حد سے کہیں زیادہ مقدار میںاناج کھا رہا۔اس کے علاوہ اضافی طور پہ مجموعی کیلوری کا 10فیصد سے زیادہ حصہ چپس، بسکٹ‘چاکلیٹ، مٹھائیاں اور جوس جیسے کھانے سے حاصل کرررہا ہے جبکہ حفاظتی غذائیں جیسے پھلیاں، دودھ، میوے، سبزیاں اورپھل کا کم استعمال کر رہا ہے ۔

اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آگئی کہ شہری آبادی اوردیہی علاقے غیر صحت مند غذائی عادات کی وجہ سے غذائی قلت اور غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈیز) کا سکارہیں۔

این آئی این کے جائزے میں دیکھا گیا کہ شہری آبادی کا زیادہ تناسب (31 فیصد) اوردیہی (16 فیصد) بالغ افراد زیادہ وزن کے مسئلہ کا شکار ہیں ‘ اس کے علاوہ شہری آبادی میں 53.1 اور دیہی آبادی میں18.8 موٹاپا اور پیٹ کا موٹاپارائج ہے ۔

اس صوتحال کے پیش نظر این آئی این نے ’دن کےلئے پلیٹ ‘(مائی پلیٹ فار دا ڈے) کا ایک خاکہ تیار کیا ہے تاکہ عام ہندوستانیوں میں صحت مند غذائی عادات کی حوصلہ افرائی کی جائے ۔

’مائی پلیٹ فار دا ڈے‘ کے بارے میں این آئی این کے ایک اور سائنسدان‘ ڈاکٹر سبھا راو¿ کاکہنا ہے ”یہ خاکہ کھانے کے مختلف گروپ کیلئے مختلف قسام کے کھانے ان کی غذائی تغذیہ کی ضروریات کے معیار کے مطابق تجویز کرتا ہے“۔ان کے مطابق این آئی این نے عام لوگوں کی بہتر صحت کیلئے ۷۱ راہنما خطوط تجویز کئے ہیں ۔

گرچہ این آئی این کھانے کی عادات اور مختلف غذاو¿ں میں پوشیدہ عام لوگوں کیلئے فوائد کی جانچ کرکے اپنی سفارشات بھی پیش کرتا رہتا ہے‘ جن پر زیادہ تر سرکاری سطح پر عمل در آمد بھی کیا جاتا ہے‘ لیکن اہم سوال یہ ہے کہ ملک کی آباد کا ایک بڑا حصہ ان سفارشات کو نظر انداز کرکے بازار میں دستےاب پروسیسڈ فوڈ کھاتا ہے ‘ جو ان کیلئے زےادہ فائدے مند نہیں ہے ۔

ڈاکٹر سبھا راو¿ کا اس صورتحال کے بارے میں کہنا ہے بازاروں میں صحت مند کھانوں سے زےادہ غیر صحت مند کھانے آسانی سے دستےاب ہیں جو بڑے ذائقے دار تو ہیں لیکن زیادہ صحت مند نہیں ۔ ان کے مطابق این آئی این کی کوشش ہے کہ پروسیسڈ فوڈ کے بارے میں صارف تک تمام معلومات صحےح انداز میں دستیاب رکھی جانی چاہئے اور اس کیلئے وہ کوشا ں بھی ہے ۔

ہندوستان میں ایک صحت مند غذائی روایت رہی ہے لیکن اب یہ تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اس کی جگہ پروسیسڈ فوڈ لے رہے ہیں۔کھانے کی عادات میں یہ تبدیلیاںنوجوانوں سمیت آبادی میں مختلف غیر متعدی بیماریا( این سی ڈیز) پیدا ہورہی ہیں۔اس لئے ’مائی پلیٹ فار دا ڈے‘ جیسی پالیسی کا نفاذ اورکمیونٹی کی سطح بیداری وقت کی ضرورت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیکورٹی گرڈ میں اگر خامیاں ہیں انہیں درست کیا جائے گا:وزیر اعلیٰ

Next Post

دورہ حید ر آباد: جموں کشمیر کے صحافیوں کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کا دورہ ،روز نامہ’ سیاست ‘کے مدیر سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
دورہ حید ر آباد: جموں کشمیر کے صحافیوں کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کا دورہ ،روز نامہ’ سیاست ‘کے مدیر سے ملاقات

دورہ حید ر آباد: جموں کشمیر کے صحافیوں کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کا دورہ ،روز نامہ’ سیاست ‘کے مدیر سے ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.