منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیکورٹی گرڈ میں اگر خامیاں ہیں انہیں درست کیا جائے گا:وزیر اعلیٰ

’ذاتی مفادات‘کو ترقی کے فوائد لوگوں تک پہنچنے سے نہیں روکنے نہیں دیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-22
in اہم ترین
A A
جو کچھ ہم سے چھینا گیا ہے وہ ہمیں واپس مل جائے گا: عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ سونہ مرگ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رہنے کی ضرورت ہے ۔
عمر نے کہاکہ حفاظتی گرڈ میں اگر خامیاں ہیں توانہیں دور کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔
ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے سکمز صورہ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
عمر نے کہاکہ گگن گیر سونہ مرگ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے کیونکہ بے گناہوں کے خلاف تشدد کا استعمال قطعی طور جائز نہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ۳۵برسوں سے اس طرح کے واقعات دیکھتے آرہے ہیں لیکن کچھ بھی نہیں بدلا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جو بھی ملے گا پر امن ماحول میں ہی رہ کر حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
ان کے مطابق وہ (ملی ٹینٹ)یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سونہ مرگ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کو انتہائی چوکسی برتنے کی ضرورت ہے اور سیکورٹی گرڈ میں اگر کئی کوئی خامی ہے تو اسے درست کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
عمر نے کہاکہ اس طرح کے حملے تعمیر وترقی کے کام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ، جموں وکشمیر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر جمہوری عمل میں حصہ لیا تاکہ انہیں راحت مل سکے ۔
عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے گئے انہیں ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ عبداللہ نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جموں کشمیر کے عوام کو ترقیاتی فوائد کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
عمر نے کہا کہ عوام نے اس امید کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا ہے کہ ان کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ ہم اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مفاد پرست لوگ جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، عبداللہ نے کہا کہ وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’مفاد پرست کب چاہتے تھے کہ یہاں حالات معمول پر آئیں؟ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن ہم نے ماضی میں ان مفادات کو شکست دی ہے اور ہم انہیں دوبارہ شکست دیں گے‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا’’ہم یہاں کی ترقی کو روکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر سیکورٹی گرڈ میں خامیاں ہیں تو ہم انہیں دور کریں گے۔ میں نے ڈی جی پی سے بات کی اور ہم سبھی بڑے پروجیکٹوں کو مشورہ دیں گے کہ وہ سیکورٹی کے معاملات کو ہلکے میں نہ لیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا’’وہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، انہیں کرنے دیں اور سکیورٹی فورسز کو باقی رہ جانے والے خلا کو پر کرنے دیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے کئی سالوں کے بعد ایک بڑے پروجیکٹ پر اس طرح کا حملہ دیکھا ہے۔ اس سے پہلے ارکون کیمپ پر اس وقت حملہ ہوا تھا جب ریلوے سرنگ پر کام کیا جا رہا تھا۔
قبل ازیں اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے بارے میں چیف منسٹر نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتہ میں ہوگا۔انہوں نے کہا’’اگلے مہینے، نومبر کے پہلے ہفتے میں، مقننہ کا اجلاس ہوگا۔ مقننہ اپنا کام شروع کرے گی۔‘‘ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریسی قیادت کا جموں کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی

Next Post

’صحح پوشن ‘ دیش روشن‘ایک ایسا نعرہ جس کو این آئی این عملی جامہ پہنانے میں لگا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
’صحح پوشن ‘ دیش روشن‘ایک ایسا نعرہ جس کو این آئی این عملی جامہ پہنانے میں لگا ہے

’صحح پوشن ‘ دیش روشن‘ایک ایسا نعرہ جس کو این آئی این عملی جامہ پہنانے میں لگا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.