منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کانگریس حکومت میں شامل نہ ہوکر بھی حکومت کا اٹوٹ حصہ ہے:قرہ

’جموںکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘ہماری زندگی اور ہمارے لوگوں کی زندگیاں بہت اہم ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-18
in اہم ترین
A A
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر//
جموں کشمیر کانگریس کے سربراہ طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ کابینہ میں شامل نہ ہونے کے باوجود کانگریس پارٹی حکومت کا اٹوٹ حصہ ہے۔انہوں نے حکومت کی کامیابی کو یقینی بنانے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے کانگریس کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں قرہ نے کہا ’’ہماری شرکت حکومت کے برابر ہے‘‘۔انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے پارٹی کے ارادے کا مختصر سا خاکہ بھی پیش کیا۔
کانگریس چیف نے کہا کہ بے روزگاری خطے میں سب سے اہم معاملہ ہے اور اس معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میںایک لاکھ پڑی خالی اسامیوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پر کیا جانا چاہیے اور پائیدار اور بنیادی سہولیات کی اسکیموں کو متعارف کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔
قرہ نے کہا کہ ہم ریاستی درجہ بحال ہونے کے بعد اسمبلی الیکشن کروانا چاہتے تھے لیکن اب جب الیکشن ہو چکے ہیں تو ہمیں کم از کم یہ بتانا چاہیے کہ ہمیں کس جرم کا سزا دی جا رہی ہے۔
کانگریسی لیڈر نے دربار مو معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ہم نے روایتی نظام کو بحال کرنے کا عہد کیا جو پچھلے احکامات کے تحت بند کر دیا گیا تھا ۔ انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے قانون سازی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔
بجلی کے بحران پر قرہ نے گھریلو بلوں پر سمارٹ میٹرز کے اثرات کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا، جو سینکڑوں سے ہزاروں اور اب اربوں تک پہنچ چکے ہیں تاہم انہوں نے غریبوں پر پڑنے والے زبردست مالی دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے غربت کی لکیر سے نیچے زمرے میں گھرانوں کے لئے بجلی کے بلوں پر معافی دینے کی اپیل کی کیونکہ غریب ان سب چیزوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔
قرہ نے کہا کہ جموں کشمیر کو اقتصادی چیلنجوں کا بھی سامنا ہے کیونکہ جموں و کشمیر کم سے کم پیداواری صلاحیت کے ساتھ اب ایک کنزیومر یوٹی ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ لوگوں فراہم کی جارہی راشن کی کمی کو دور کریں کیونکہ اس عمل سے بہت سے لوگوں کو بازار سے مہنگے داموں چاول خریدنا پڑتا ہے جبکہ انہوں نے زیر التواء ایس آر او اور جی پی فنڈز کیسز کو فوری طور حل کرنے پر زور دیا۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے حوالے سے جو کام مکمل کیے گئے ہیں اسکے لئے ٹھیکیداروں کو بروقت ادائیگی ہونی چاہے۔انہوں نے سوال کیا ’’اگر آپ نے اتنے پیسے لائے ہیں تو پھر ٹھیکیداروں کے فنڈز کیوں جاری نہیں کیے گئے؟‘‘
قرہ نے جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا’’ہماری زندگی اور ہمارے لوگوں کی زندگیاں بہت اہم ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی کے ۵ ممبران اسمبلی نامزد کرنے کے اختیارات چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت

Next Post

جسٹس سنجیو کھنہ کواگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post

جسٹس سنجیو کھنہ کواگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.