سرینگر//
جموںکشمیر کے نو منتخب وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نا صر اسلم وانی کو اپنا مشیر منتخب کیا ہے ۔
جموں وکشمیر حکومت کے کمشنر سیکریٹری سنجیو ورما کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ناصر اسلم وانی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ہونگے ۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے ناصر اسلم وانی کو کپواڑہ سے منڈیت دیا تھا۔
پی ڈی پی کے فیاض میر نے نا صر اسلم وانی کو۹ہزار۷۹۷ووٹوں سے ہرایا تھا۔فیاض میر نے۲۷ہزار۷۷۳ووٹ جبکہ ناصر اسلم وانی نے۱۷ہزار۹۷۶ووٹ حاصل کئے تھے ۔