سرینگر//
میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی نظر بندی کے حوالے سے جموں وکشمیر و لداخ ہائیکورٹ میں کیس سماعت کیلئے۴؍اکتوبرکو درج کیا گیا ہے ۔
بیان کے مطابق میر واعظ عمر فاروق گزشتہ ایک ماہ سے گھر میں نظر بند ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے قبل ازیں معزز جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی، جس کی شنوائی نومبر ۲۰۲۴میں درج کی گئی تھی ۔
بیان کے مطابق چونکہ مذکورہ رٹ پٹیشن کے زیر التوا ہونے کے دوران بھی میرواعظ کوایک بار پھر غیر قانونی اور غیر آئینی طور حراست میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں اس کے بنیادی اور مذہبی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ۔
اس لئے میرواعظ کو ایک اور پٹیشن فوری شنوائی کیلئے دائر کرنے پر مجبور کیا گیا جس کی شنوائی۴؍اکتوبر کو ہائی کورٹ میںہوگی ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ معزز ہائی کورٹ آئین میں درج قدرتی انصاف اور انسانی حقوق کے قوانین کے پیش نظر میرواعظ کو نظر بندی سے فوری ریلیف فراہم کرے گی اور انہیں رہا کیا جائے گا۔