سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک راہگیر کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں بونہ گنڈ روڈ پر بدھ کی صبح ایک آلٹو گاڑی نے تین راہگیروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے ضلع ہسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا۔
متوفی کی شناخت ۶۷سالہ غلام نبی میر ولد غنی میر جبکہ زخمیوں کی شناخت۶۲سالہ حسینہ زوجہ غلام نبی اور۴۶ سالہ مشتاق احمد میر ساکنان چنہ گنڈ ڈورو کے طور پر ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔