ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کے سرنکوٹ میں امیدوارمشتاق بخاری انتقال

منوج سنہا‘عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، رویندر رینہ کا اظہار غم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-03
in اہم ترین
A A
بی جے پی کے سرنکوٹ میں امیدوارمشتاق بخاری انتقال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
سابق وزیر اور بی جے پی کے سرنکوٹ اسمبلی حلقے کے امید وار مشتاق احمد بخاری بدھ کی صبح پونچھ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے ۔وہ ۷۵برس کے تھے۔
ذرائع کے مطابق مشتاق بخاری کی طبیعت کچھ وقت سے ٹھیک نہیں تھی اور بدھ کی صبح وہ اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش ہوگئے اور غالباً حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔
مشتاق بخاری جموں خطہ کے درج فہرست قبائل کے ایک مخصوص حلقہ سرنکوٹ سے بی جے پی کے امید وار تھے ۔ اس نشست کی پولنگ ۲۵ستمبر کو ہوئی۔
دوبار وزیر رہنے والے مشتاق بخاری نے چار دہائیوں کی رفاقت کے بعد نیشنل کانفرنس سے ناطہ توڑ کر سال رواں کے ماہ فروری میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے مشتاق بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
منوج سنہا نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’ممتاز پہاڑی لیڈر شری مشتاق احمد بخاری کے انتقال کی خبر سن کر گہرا رنج ہوا‘‘۔انہوں نے’’انہیں لوگوں کی فلاح و بہبود اور معاشرے کے کمزور طبقات کی بہتری کے لیے ان کی وابستگی کے تئیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا’’سینئر بی جے پی لیڈر مشتاق بخاری کے آج صبح انتقال کرنے کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘‘۔انہوں نے کہا’’مشتاق بخاری کی موت ان کی پارٹی اور پہاڑی لوگوں جن کے کاز کیلئے وہ لڑتے تھے ، کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں کہا’’سید مشتاق بخاری صاحب کے موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا‘‘۔انہوں نے دعا کی’’خدا مرحوم کو جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ‘‘۔
بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا’’سیاسی لیڈر اور بی جے پی کے سرنکوٹ اسمبلی حلقے کے امید وار سید مشتاق بخاری صاحب کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سماج کا ایک نا قابل تلافی نقصان ہے ‘ میں پسماندگان کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’امید ہے بڑی قوتیں تیسری عالمی جنگ نہیں ہونے دیں گی‘

Next Post

میر واعظ کی نظر بندی پر۴اکتوبر کو ہائی کورٹ میں سماعت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ

میر واعظ کی نظر بندی پر۴اکتوبر کو ہائی کورٹ میں سماعت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.