ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی آج جموں میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-28
in اہم ترین
A A
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
وزیر اعظم‘نریندرمودی جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کیلئے کل۲۸ستمبر کو جموں کا دورہ کریں گے جہاں وہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔
مودی کے دورے کے پیش نظر حکام نے جموں شہر کے قرب وجوار میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کیلئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
تین مرحلوں پر محیط جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران یہ وزیر اعظم کا تیسرا دورہ جموں وکشمیر ہوگا۔
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم کی دوران وزیر اعظم نے۱۴ستمبر کو پہلا دورہ جموں و کشمیر کیا تھا جبکہ۱۹ستمبر کو انہوں نے سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں اور ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کئے ۔
جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ پہلے مرحلے کی پولنگ ۱۸ستمبر کو منعقد ہوئی اور دوسرے مرحلے کی پولنگ۲۵ستمبر یعنی بدھ کے روز منعقد ہوئی تھی۔
یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے جمعے کے روزجموں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکس ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر کے حدود میں داخل ہونے والی نجی اورمسافر بردار گاڑیوں کو بھی بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
مبصرین کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کے انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب سے جہاں پارٹی امید واروں کو کافی فائدہ ہوگا وہیں پارٹی کارکنوں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے ۔
وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جیسے بی جے پی کے بڑے لیڈر پارٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ سیٹوں کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ بعض بڑے لیڈر یہیں خیمہ زن ہیں۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے جموں و کشمیر کی کل۹۰ سیٹوں میں سے ۷؍اضلاع کی۴۰سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ان میں سے کشمیر میں۱۶سیٹوں جبکہ جموں کی۲۴نشستوں کی پولنگ ہوگی۔اس مرحلے میں جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں کپوارہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اودھم پور، کٹھوعہ، سانبہ اور جموں شامل ہے ۔
جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے اس تیسرے اور سب سے بڑے مرحلے کیلئے کل۴۴۹؍امید وار میدان میں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں بڑھتی ملی ٹنسی کیلئے بی جے پی کو لوگوں کو معافی مانگنی چاہئے :عمر

Next Post

اوڑی سڑک حادثے میں۲۲؍افراد زخمی ‘چار کی حالت نازک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

اوڑی سڑک حادثے میں۲۲؍افراد زخمی ‘چار کی حالت نازک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.