ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ دو بارہ اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں: محبوبہ

’ہمارے بغیر نئی حکومت تشکیل نہیں پائیگی ‘ این سی ماضی کو کردے گی تو یہ اس کیلئے تباہ ثابت ہوگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-04
in اہم ترین
A A
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

Mehbooba

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر‘ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں بی جے پی کے ساتھ کسی بھی طرح کے اتحاد سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل ان کی پارٹی کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
نیشنل کانفرنس (این سی) پر تنقید کرتے ہوئے محبوبہ نے دعویٰ کیا کہ پارٹی صرف حکومت سازی کی خاطر الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔
ان کاکہنا تھا’’وہ۱۹۴۷سے ایسا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کوئی مقصد نہیں ہے‘‘۔
محبوبہ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی صرف حکومت کی تشکیل اور وزارتی عہدوں کے لئے اتحاد بناتی ہے۔
پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک ایجنڈے کے تحت الیکشن لڑنا چاہتی ہے لیکن اس بات پر زور دیا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ان کی پارٹی کے بغیر حکومت کی تشکیل ممکن نہیں ہوگی۔
محبوبہ نے کہا’’ہم نے (۲۰۰۲ میں) صرف۱۶؍ ایم ایل اے کے ساتھ حکومت بنائی تھی۔ انشاء اللہ اس بار بھی پی ڈی پی کی شمولیت کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی‘‘۔تاہم انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی توجہ اپنے ایجنڈے کو نافذ کرنے پر زیادہ ہے اور حکومت کی تشکیل پر کم ہے۔
محبوبہ‘ جن کی پارٹی نے ۲۰۱۵ میں بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دی تھی‘نے انتخابات کے بعد بی جے پی کے ساتھ اتحاد سے انکار کیا۔ان کاکہنا تھا’’پی دی پی نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا۔ آج ایسا لگتا ہے کہ اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ بی جے پی نے اس سمت میں تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے‘‘۔
بعد ازاں نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما دیویندر سنگھ رانا کے اس بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ نیشنل کانفرنس۲۰۱۴ میں بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانا چاہتی ہے، پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ کھلے عام کیا ہے۔
محبوبہ نے کہا’’جب ہم رام مادھو کے ذریعے بی جے پی کے بجائے مرکزی حکومت سے بات کر رہے تھے، تو سبھی جانتے تھے کہ یہ کھلے عام کیا گیا ہے۔ ہم ایک ایجنڈا لے کر آئے اور اس پر عمل درآمد کیا۔ ہم نے عمر عبداللہ کی طرح خفیہ طور پر ایسا نہیں کیا‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’رانا اب یہ کہہ رہے ہیں، غلام نبی آزاد نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ (نیشنل کانفرنس لیڈر) اندھیرے میں دہلی میں ان (بی جے پی) سے ملتے ہیں۔ ہم خفیہ طور پر کچھ بھی نہیں کرتے ہیں‘‘۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی پارٹی کا بی جے پی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے اور ’شاید کوئی نہیں ہوگا‘‘۔
محبوبہ نے کچھ پولیس عہدیداروں پر لوگوں کو ہراساں کرنے کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے کہا’’کچھ پولیس افسران پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں اور لوگوں کو او جی ڈبلیو کا لیبل لگا کر ہراساں کر رہے ہیں اور گرفتار کر رہے ہیں۔ پچھلے انتخابات سے پہلے بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’میں ایل جی سے درخواست کرتی ہوں جو کہتے ہیں کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں گے، ایس ایس پیز، ایس ایچ اوز نے لوگوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے اور انہیں تھانوں میں بلانا شروع کر دیا ہے، براہ مہربانی انہیں بتائیں کہ وہ اس سرگرمی کو بند کریں اور عام لوگوں کو ہراساں کرنا بند کریں‘‘۔
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے بدھ کو جموں و کشمیر کے دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ان کاکہنا تھا’’وہ اپنی پارٹی کیلئے مہم چلانے کیلئے کشمیر آنا چاہتے ہیں، انہیں پورا حق ہے۔‘‘ (ایجنسیاں)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل آج دو ریلیوں کے ساتھ کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

Next Post

جی او سی کا لداخ دورہ فوج کی تیاریوں کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post

جی او سی کا لداخ دورہ فوج کی تیاریوں کا لیا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.