نئی دہلی/۲۶اگست
بی جے پی نے جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لئے تین مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے آج 44 امیدواروں کی فہرست جاری کی لیکن اس کے کچھ گھنٹوں بعد بی جے پی نے ایک نئی فہرست جاری کی جس میں صرف پہلے مرحلے کے لئے صرف 15 امیدواروں کے نام تھے۔
پہلے مرحلے کے لئے منتخب امیدواروں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بعد ازاں دن میں صرف ایک نام کے ساتھ ایک اور فہرست جاری کی گئی۔
اس فہرست میں تین اہم نام شامل نہیں ہیں جن میں جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا اور سابق نائب وزرائے اعلیٰ نرمل سنگھ اور کویندر گپتا شامل ہیں۔ اس فہرست میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے بھائی دیویندر رانا کا نام تھا، جنہوں نے نیشنل کانفرنس چھوڑ دی تھی۔
پہلی فہرست میں دو کشمیری پنڈتوں 14 مسلم امیدواروں کے نام بھی شامل تھے۔ کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور پینتھرس پارٹی کے کئی سابق رہنما، جنہوں نے پارٹی بدل کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، کا نام بھی اب حذف کی گئی فہرست میں شامل ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پہلی فہرست جاری ہونے کے بعد کچھ اہم غلطیوں کی وجہ سے ناراضگی پھیل گئی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ اسی دباو¿ نے پارٹی کو تین مرحلوں کی فہرست واپس لینے اور پہلے مرحلے کے لئے صرف امیدواروں کے نام وں کو دوبارہ جاری کرنے پر مجبور کیا ہے۔
پارٹی نے پانپور سر سید شوکت غیور اندرابی کو امیدوار بنایا ہے۔راجپورہ سے ارشد بھٹ‘شوپیاں سے جاوید احمد قادری‘اننت ناگ ویسٹ سے محمد رفیق وانی‘اننت ناگ سے ایڈوکیٹ سید وجاہت‘ سری گفوارہ سے صوفی یوسف‘شانگس اننت ناگ ایسٹ سے ویر صراف‘اندرول سے طارق کین‘کشتواڑ سے شگن پریہار‘پاڈر ناگسینی سے سنیل شرما‘بھدرواہ سے دلیپ سنگھ پریہار‘ڈوڈہ سے گجے سنگھ رانا‘ڈوڈہ ویسٹ سے شکتی راج پریہار‘رامبن سے راکیش ٹھاکر
بانہال سے سلیم بھٹ اورکوکر ناگ( ایس ٹی)سے چودھری روشن حسےن گوجر شامل ہیں۔
جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔ 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کھونے اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا اسمبلی انتخاب ہے۔
بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی جانب سے آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کے انتخابی امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے بعد آج صبح امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کل دہلی میں اہم اجلاس میں شرکت کی۔