جموں//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی شہری کو ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے چکندا ںباغ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہری کو گرفتار کیا گیا جو ہندودستانی علاقے میں غیر قانونی طورپر داخل ہوا تھا۔
ذرائع نے گرفتار شہری کی شناخت۴۲سالہ اظہر حسین کے بطور کی ۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار پاکستانی شہری سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے ۔