لہیہ//
مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ کے دربھک میں گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں۷؍افراد ہلاک جبکہ ۲۱۱دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق لہیہ کے دربھک علاقے میں جمعرات کے روز اسکول گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر چار سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ۲۸؍افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے۷؍افراد کو مردہ قرار دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جنہیں ایس این ایم ہسپتال لہیہ منتقل کیا گیا ہے ۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔