نئی دہلی/20 اگست
الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے منگل کو نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 24 حلقوں میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے اجراءکے ساتھ ہی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
پہلے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے جبکہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 28 اگست کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے اور اگر ضروری ہوا تو پولنگ کی تاریخ 18 ستمبر ہے۔پہلے مرحلے میں جنوبی کشمیر کے 16 اور جموں خطے کے 8 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
وادی کشمیر میںپانپور‘ ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، مدحال ہانجی پورہ ‘ کولگام، دیوسر، دورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگس-اننت ناگ ایسٹ اور پہلگام سیٹیں ہیں۔
جموں خطے میں اندروال، کشتواڑ، پدر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈا ویسٹ، رام بن اور بنی ہال میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔