اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی، امیت شاہ‘ راجناتھ جموں کشمیر میں انتخابی مہم کی کمان سنبھالیںگے

کشمیر میں بی جے پی آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے:رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-20
in اہم ترین
A A
مودی، امیت شاہ‘ راجناتھ جموں کشمیر میں انتخابی مہم کی کمان سنبھالیںگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
جموں و کشمیر میں ستمبر، اکتوبر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور جے پی نڈا جموں و کشمیر میں بی جے پی کی مہم کی قیادت کرتے ہوئے ۱۰سے۱۵ جلسوں کے دوران ووٹروز سے خطاب کریں گے۔
اس بات کا اطلاع بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو دی۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، پی ایم او میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چْگ کو جموں و کشمیر کی۹۰ نشستوں کے اسمبلی انتخابی امیدواروں کی جانچ اور۲۱؍ اگست کو حتمی فہرست جاری کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
بی جے پی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، راجناتھ سنگھ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی اعلیٰ بی جے پی لیڈران جموں و کشمیر میں جلسوں سے خطاب کرکے ووٹرز کو بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے لیے بی جے پی کی سنجیدہ کوششوں کی اور اشارہ کر رہا ہے۔
بی جے پی، جموں کشمیر یونٹ، کے صدر، رویندر رینہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک حکمت عملی کے تحت بی جے پی، جموں و کشمیر میں انتخابات کے دوران تنہا حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم وادی کشمیر میں بی جے پی آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ بی جے پی اپنے امیدواروں کی فہرست میں ایک اہم تبدیلی کی بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ۸۰ فیصد امیدوار نئے چہرے ہوں گے۔
یاد رہے کہ جمعہ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ۱۸ستمبر‘۲۵ ستمبر اور ایکم اکتوبر کو منعقد ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی ۴؍اکتوبر کو ہوگی۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ۱۰ سال کے بعد ہو رہے ہیں، آخری مرتبہ یہاں اسمبلی انتخابات ۲۰۱۴ میں ہوئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کو تباہ کرنا چاہتے ہیں:بی جے پی

Next Post

جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے انتخابات کےلئے نوٹیفکیشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن

جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے انتخابات کےلئے نوٹیفکیشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.