اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے جنوبی اور شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-17
in تازہ تریں
A A
شمالی کمان کے سربراہ کی ایل او سی پر تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر/۱۷اگست
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر ‘لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے جنوبی اور شمالی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس دوران چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
فوج کی شمالی کمان نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا”شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ جنوبی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا“۔انہوں نے کہا کہ اس دوران فوجی کمانڈر نے جوانوں کی لگن کی سراہنا کی اور تمام رینکس کو چوکس رہنے کی تاکید کی اور جوانوں پر حکمت عملی کی درستگی اور مستقبل کے چیلنجوں کے لئے پیشہ ورانہ مہارت کو بر قرار رکھنے پر زور دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کو سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔
اس سے قبل شمالی کمان کے سربراہ نے شمالی کشمیر میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرئے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔
فوجیوںکے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی کمانڈر نے کہاکہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ فوجی کمانڈر کو سینئر آفیسران نے ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
شمالی کمان کے سربراہ نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ آپریشنل کوششوں کے تمام شعبوں میں مسلسل کامیابی کے لئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چودھری ذوالفقار علی کی امت شاہ سے ملاقات ‘ بی جے پی میں شمولیت کا امکان

Next Post

شمالی کمان کے سربراہ کی اسپیشل دی جی پیسے ملاقات، حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
شمالی کمان کے سربراہ کی اسپیشل دی جی پیسے ملاقات، حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال

شمالی کمان کے سربراہ کی اسپیشل دی جی پیسے ملاقات، حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.